| |

منشیات فروشی پر ٹیسٹ کرکٹر گرفتار

 

 

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

منشیات فروشی پر ٹیسٹ کرکٹر گرفتار

 

سابق ٹیسٹ کرکٹر منشیات دھندے میں گرفتار ۔اگلے ماہ ٹرائل کا سامنا،سخت شرائط پر ضمانت مل گئی ہے۔
آسٹریلیا کے لئے 200 ٹیسٹ وکٹ لینے والے 52 سالہ سابق کرکٹر سٹورٹ میک گل منشیات بیچنے کے الزام میں دھر لئے گئے ہیں۔2 روز حوالات میں بند ہونے کے بعد انہیں جمعہ کو بیل ملی ہے۔

پولیس نے 52 سالہ شخص کو منگل کی رات چیٹس ووڈ پولیس اسٹیشن سے گرفتار کیا اور اس پر یہ الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر ایک بڑی تجارتی مقدار میں ممنوعہ منشیات کی سپلائی میں حصہ لے رہا تھا۔

میک گل سے تفتیش اپریل 2021 میں اس وقت شروع ہوئی جب انہیں مردوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر اغوا کیا تھا۔بعد میں وہ رہا ہوگئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *