| | | | |

گلوبل ٹی 20 لیگ،مونٹریال چیمپئن،چچا افتخار کی جادوئی بائولنگ رائیگاں

برامپٹن،کرک اگین رپورٹ

گلوبل ٹی 20 لیگ،مونٹریال چیمپئن،چچا افتخار کی جادوئی بائولنگ رائیگاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کینیڈا گلوبل ٹی 20 لیگ 2023 کا چیمپئن مونٹریال ٹائیگرز بن گیا۔فائنل میں اس نے سرے کو 5 وکٹ سے  شکست دے دی۔چچا افتخار کی جادوئی بائولنگ،کلاسیکل کپتانی بھی کام نہ آئی۔برامپٹن میں کھیلے گئے فائنل میں سرے جگوارز نے پہلے کھیل کر 20 اوورز میں 5 وکٹ پر صرف 130 اسکور بنائے۔جتندر سنگھ نے 56 کئے۔لتن داس 12،کپتان افتخار احمد صرف8 رنزکرسکے،ایان خان نے26 کی اننگ کھیلی۔

عباس آفریدی کو 4 اوورز میں31 رنزکے عوض صرف ایک وکٹ ملی۔ایان افضل خان نے 4 اوورز میں 21 رنزکے عوض 2 آئوٹ کئے۔

محمد رضوان کی پرواز کو بریک،شاہد آفریدی نے شکار کرلیا

جواب میں مونٹریال نے 61 پر 4 وکٹ کھونے کے بعد بھی مزاحمت جاری رکھی۔محمد وسیم صفر پر گئے۔کپتان  کرس لین نے 31 کئے۔افتخار احمد نے کلاس یہ دکھائی کہ 4 اوورز میں صرف 8 رنزکے عوض 4 وکٹ لے گئےلیکن اس سب کے بعد بھی اسکور کم ہونے  سے دبائو کم نہ ہوا۔مونٹریال کو  آخری 6 بالز پر 13 اسکور درکار تھے۔میچ کا فیصلہ آخری بال پر ہوا،جب 2 اسکور درکار تھے۔ردرفرڈ نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم مونٹریال کو 5 وکٹ کی جیت دلوادی۔وہ 38 پر ناقابل شکست رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *