| | | |

محمد رضوان کی پرواز کو بریک،شاہد آفریدی نے شکار کرلیا

برامپٹن،کرک اگین رپورٹ

محمد رضوان کی پرواز کو بریک،شاہد آفریدی نے شکار کرلیا۔گلوبل ٹی 20 لیگ 2023 میں محمد رضوان پہلی بار گرفت میں آگئے۔ان کو کسی اور نے نہیں بلکہ پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی نے پکڑا۔

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں گلوبل ٹی 20 لیگ  کے میچ میں محمد رضوان کی ٹیم  وینکورنائٹ کا میچ ٹورنٹو سے تھا۔وینکور نائٹ کیلئے محمد رضوان مسلسل 2 ہاف سنچریز بنارکھی تھیں،اب بھی اعتماد سے کھیل کر اسکور27 تک لے گئے تھے لیکن یہاں سابق پاکستانی لیجنڈری کھلاڑی شاہد آفریدی نے شکار کرلیا۔ان کا کیچ فرحان ملک نے لیا۔شاہد آفریدی نے دوسری وکٹ ڈیئر ڈوسین کی لی۔وہ 2 کرسکے۔ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 127 رنزتک محدود ہوگئی۔

شاہین آفریدی کی دی ہنڈرڈ میں کیا انٹری،حارث رئوف کی کفایتی گیند بازی

زمان خان نے 4 اوورز میں 27 رنز دیئے۔کوئی وکٹ نہ ملی۔فہیم اشرف نے 3 اوورز میں 23 رنز دےکر ایک وکٹ لی۔سکندر رضانے 3 اوورز میں صرف 15 رنز اور شاہد آفریدی نے تو 4 اوورز میں 16 رنز دے کر  2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *