| | |

،حفیظ نے کپتان سمیت کسے سنائیں، شان مسعود کی آخری 10 ٹیسٹ کی 18 اننگز میں پرفارمنس

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

،حفیظ نے کپتان سمیت کسے سنائیں، شان مسعود کی آخری 10 ٹیسٹ کی 18 اننگز میں پرفارمنس۔اب تو مکی آرتھر بھی نہیں تھے اور غیر ملکی سوار بھی نہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے 89 پر آئوٹ یونے کا کیاجواز ہے۔پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان جیسے دوسری اننگ میں وکٹیں دے گیا،یہ تو ایسا ہی تھا جیسے مخالفتین کو بھی یقین تھا کہ میچ 5 ویں روز میں نہیں جائے گا۔

مانا کہ آسٹریلیا کا دورہ مشکل ہواکرتا ہے۔یہ بھی مانا کہ واکا پرتھ میں پاکستان 62 کے قلیل اسکور پر پہلے بھی ڈھیر ہوچکا ہے لیکن اس زمانہ کی کرکٹ میں ٹیم کسی  نہ کسی میچ میں پرفارم کیا کرتی تھی،جان لڑاتی دکھائی دیتی تھی۔ابی ایسا نہیں ہے۔

پاکستانی کپتان شان مسعود کی حالت یہ ہے کہ ان کے آخری 10 ٹیسٹ میچز کی 18 اننگز میں 15.77 کی معمولی اوسط کے ساتھ صرف 284 اسکور کرسکے ہیں۔ایک ففٹی ہے۔کوئی سنچری نہیں ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کھلاڑی کپتان ہوسکتا ہے یا رہ سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کرکٹ ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی ہے اور شان مسعود کو ذمہ داری لینے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کم سے کم ایک سنچری ان کی بطور کپتان پوزیشن کو  بہتر بنائے گی لیکن اس کے لئے فرنٹ فٹ سے کھیلنا ہوگا۔امام اور عبد اللہ کو بھی سنائی ہیں۔شاہین آفریدی سے بھی اس کا مسئلہ پوچھا گیا ہے کہ کیسےاسے بہتر کرنا ہے۔

بھارت اور سوشل میڈیا حلقوں میں پاکستان بیٹنگ لائن کی ناکامی پر تبصرے جاری ہیں،حاصل حصول یہ ہے کہ پاکستان کم سے کم 89 پر ڈھیر نہ ہوتا۔اسی طرح یہ بھارت ہی ہے جو کہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہراسکتا ہے۔مائیکل وان نے بھی کچھ ایسا ہی بولا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *