| | | |

دو تعویذ بے اثر،ایک کا انتظار ،حفیظ کا رضوان کو کھلانے سے انکار

 

 

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

دو تعویذ بے اثر،ایک کا انتظار ،حفیظ کا رضوان کو کھلانے سے انکار

پاکستان کرکٹ کا سب کچھ بگڑا ہے۔آسٹریلیا سے شکست کا حل 2 روزہ پریکٹس میچ میں نکالا گیا ۔میلبرن ٹیسٹ سے قبل یہی کچھ ہوگا۔تعویذ تیار ہورہا ہے۔

یہ ایک ہے۔دوسرا محمد حفیظ کا تعویذ ہے اور تیسرا کپتان کی تبدیلی۔2 تعویذ غیر موثر ہوچکے۔ایک کا نتیجہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد ہوگا ۔

ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے پرتھ کی عبرتناک شکست کے بعد کیا فرمایا ہے۔
پچ مشکل تھی۔کھلاڑی سیٹ نہ ہوسکے۔کنڈیشنز ایسی اور بیٹنگ ناکام۔

وکٹ کیپر سرفراز احمد کے حوالے سے کہتے ہیں کہ ایک ٹیسٹ کی ناکامی سے ڈراپ نہیں ہوسکتا۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ بھی کھلائے جائیں گے ۔یوں انہوں نے محمد رضوان کو کھلانے سے انکار کیا ہے ۔جواز اچھا ہے کہ ایک میچ یا ایک ناکامی سے کیسے ججمنٹ ہوسکتی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں کبھی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔سنگل ٹیسٹ جیتے بھی 3 عشرے ہوگئے۔15 مسلسل ٹیسٹ میچز ہارے۔
ویسے 2016 سے آسٹریلیا کا ہوم ٹیسٹ ریکارڈ بھی مثالی ہے۔بھارت کو چھوڑ کر باقی تمام ممالک کے خلاف جو 26 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔کوئی نہیں ہارا۔23 جیتے اور 3 ڈرا کھیلے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *