| | | | |

ٹیم سے باہر حارث رئوف نقلیں اتارنے لگے،رضوان جان،قد آور تصاویر کہاں

 

 

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ

ٹیم سے باہر حارث رئوف نقلیں اتارنے لگے،رضوان جان،قد آور تصاویر کہاں

حارث رئوف ٹیم سے باہر ہوکر اپنی نقلیں اتارنے لگے۔نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں انہیں ڈراپ کیا گیا۔اس کے بعد وہ خیالی وکٹ پلائو پکانے لگے ۔

پی سی بی نے اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے،اس کی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ڈریسنگ روم کی نئی تیاری دکھائی گئی ہے۔پاکستان اور مہمان ٹیم کے ڈریسنگ رومیں قومی کرکٹرز کی قد آور تصاویر لگائی گئی ہیں جو خاص پرفارمنس کو ظاہر کرتا ہے۔

حارث رئوف نے اپنی تصویر کے سامنے اپنے اس اسٹائل کی نقل اتاری جو وکٹ لیتے وقت کرتے ہیں۔

حارث نے اپنے ہی اسٹائل کے پوز بنائے۔شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ یہ یاد گار موقع اور میچ کی تصاویر ہیں،اچھا لگا،سامنے دیکھ کر قدر ہوتی ہے۔مزید کارکردگی دکھانے کا جذبہ ہوتا ہے۔

شاہین اور حارث بولے کہ چیمپئنز ٹرافی،ٹی 20 ورلڈ کپ دبئی پاک انڈیا میچ سے لے کر ہر بڑی کامیابی یا پلیئر کی خاص لمحہ کی تصاویر کیچ کی گئی ہیں۔

بابر اعظم اور دیگر پلیئرز نے بھی وزٹ کیا۔شاہین نے رضوان کی تصویر پر انگلی رکھ کر بتایا کہ یہ ہماری جان ہیں۔

نیوزی لینڈ کو پاکستان نے جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف دیا ہے۔امام الحق 90 اور بابر اعظم 54 کے ساتھ  نمایاں رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *