| | | | | | | |

پچ اپنی،پیچز چھوڑے،کہیں رول کہیں نہیں،گڑھے میں خود گرے،وکرانت گپتا نے راز کھول دیئے،وسیم اورشعیب کیوں نہیں بولتے

 

 

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

پچ خود تیارکی،پیچز چھوڑے،رول کہیں کیا کہیں نہیںگڑھے میں خود گرے،وکرانت گپتا نے راز کھول دیئے،وسیم اورشعیب نہ کہہ سکے،آپ کمال دیکھیں اور فرق دیکھیں اور سر دھنیں،پھر وسیم اکرم بڑے ثرانے والے انداز میں سوشل میڈیا کے لوگوں کا تضحیک آمیز مذاق اڑاتے ہیں۔آپ فرق دیکھیں۔شعیب اختر اور وسیم اکرم جیسے سابق کرکٹرز کےتبصروں کا اوردیگر کا،کیا مفادات میں یہ سب ہے۔سوال توہوگا۔

سب سے پہلے شعیب اختر کو پڑھیں

کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ بدقسمتی ہوئی،اتنا اچھا کھیل کر ہارنا نہیں چاہئے تھا۔بدقمستی ہے۔کرکٹ میں ایسا ہوتا رہتا ہے لیکن دس میچزجیتنے والی بھارتی ٹیم کو ورلڈچیمپئن ہونا چاہئے تھا۔پچ پر کوئی واضح بات نہیں کی ۔کوئی تنقید نہیں کی۔

اب آپ وسیم اکرم کو پڑھیں

ورلڈکپ فائنل کی پچ بہرحال ایسی نہیں ہونی چایئے۔میں بھارت کو نہیں کہہ رہا۔میں ایک جنرل بات کررہا ہوں۔،وسیم اکرم سے کوئی پوچھے کہ کیوں جنرل بات کررہے ہو،کیا کسی جنرل نے یہ پچ بنائی ہے۔

احمد آباد پچ کے دونوں جانب 5 میٹر حصہ پر نیا تماشہ،آسٹریلین کیمپ الرٹ،کیا ہورہا

اب آپ بھارتی صحافی وکرانت گپتا کو پڑھیں جو اپنے ہی ملک میں بیٹھ کر اپنے ہی بورڈ اور ٹیم کے خلاف بات کررہا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ

گزشتہ 10 سال میں یہ 5 واں آئی  سی سی ورلڈکپ ایونٹ ہے،جس کے فائنل میں بھارت ہارا ہے۔2014 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل ہارے۔2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل ہارے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کئ 2 فائنلز ہارے اور اب یہ ورلڈکپ فائنل ہم ہارے۔بھارت کرکٹ بورڈ اور بھارتی ٹیم سے سوال ہے کہ وکٹ آپ نے تیار کی نا،اچھی وکٹ پر کھیل سکتے تھے لیکن آ]پ نے ڈرائی وکٹ تیار کی۔اس کو رول نہیں کیا۔پیچز چھوڑ دیئے۔کہیں رول کیا،کہیں نہیں کیا۔اوور تھنک کرتے گئے۔اس سے کیا ہوتا ہے۔کچھ بالیں اوپر رہیں گی،کچھ نیچے رہیں گی اور آپ کو ضرورت نہیں تھی،ورلڈکپ فائنل میں یہ سب کرنے کی۔جب آپ کی ٹیم بہتر وکٹ پر رنز بناتی ہے تو کیوں آپ گڑھے میں گرنا چاہتے ہیں۔میں حیران ہوں کہ بھارت نے پچاس اوورز کھیل کر 14 چوکے لگائے ہیں،اتنے کم چوکے۔بھارتی بائونڈری ہٹرز کہلاتے ہیں،اس کیلئے وکٹ تو اچھی چاہئے۔آپ نے سامنے والی ٹیم کی کمزوری لی لیکن خود گڑھے میں گرے۔کے ایل راہول دبائو میں کھیلے۔کوہلی سے رنز نہیں آرہے۔انہوں نے بیس اوورز میں صرف 72 رنزبنائے۔ورلڈکپ فائنل رنز سے جیتا جاتا ہے،پچ پر صرف وقت گزارنے سے ورلڈکپ نہیں جیتا جاسکتا۔

بھارت پچ سے باہر نہ نکل سکا،مائیکل وان کا گہرا طنز،بعد میں ٹوئٹ ڈیلیٹ

فینز کا دل دکھا ہے،کھلاڑیوں کا بھی دکھا ہوگا،اس وقت روہت شرما ودیگر کھلاڑی رورہے ہونگے لیکن سوچنے کی بات ہے کہ ہم کیوں فائنل ہارجاتے ہیں۔یہ ڈرہے جو نکالنا ہوگا۔

عامر سہیل نے بہرحال ہمت کی اور کہا ہے کہ اپنے لئے سود مند پچ بنانے کی کوشش میں وہ ہارگئے۔ورلڈکپ 2023 فائنل تھا۔آسٹریلیا نے کمال کرکٹ کھیل کر یہ ورلڈکپ جیتا۔

پچ ٹیمپرنگ پکڑے جانے کے بعد نام نہادبھارتی بیٹنگ وبائولنگ فیل،آسٹریلیا کاچھٹا ورلڈکپ،کرک اگین پیش گوئی سچ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *