| | | | |

ہاٹ آر ناٹ،خواتین اینکرزنے کوہلی کو مستردکیا،کسی اور کو پسندکیا،فینز برہم

نئی دہلی،لندن۔کرک اگین رپورٹ

ہاٹ آر ناٹ،خواتین اینکرزنے کوہلی کو مستردکیا،کسی اور کو پسندکیا،فینز برہم۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ آئی پی ایل براڈ کاسٹرزکو کرکٹ شائقین کی جانب سے شدید تنقید کاسامنا۔خواتین میزبان اینکرزمرد کرکٹرز کی باڈی پر پوائنٹ کرتی دکھائی دی ہیں اور اس میں ویرات کوہلی کو مسترد کرتے ہوئے غیر ملکی کرکٹر کے جسم کی تعریف سامنے آئی ہے۔

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے نشریاتی ادارے سٹار اسپورٹس کو کرکٹ شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ خواتین ٹی وی میزبانوں کو مرد کرکٹرز کو ان کی شکل کی بنیاد پر درجہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رسل  کے عضلاتی جسم کی تعریف

میزبان مایانتی لینگر اور تین دیگر خواتین پریزینٹرز نے ہاٹ آر ناٹ پروگرام کے  ایک حصے میں یہ کھیل کھیلا جس میں آئی پی ایل کے ستاروں کی تصاویر کی ایک سیریز دکھائی گئی اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ دائیں یا بائیں سوئپ کریں گی۔پیش کنندگان نے کوہلی  کو بائیں طرف سوئپ کیا’، یعنی انہوں نے ہندوستانی بلے باز کو مسترد کر دیا، کہا کہ گیل ‘بہت کم عمر’ تھے لیکن رسل  کے عضلاتی جسم کی تعریف کی۔

شدید تنقید

اس پر بڑی تنقید ہوئی ہے۔ایک فین نے لکھا ہے کہ کیا یہ کرکٹ سے متعلق شو ہے یا کیا… سٹار اسپورٹس آپ کی بے عزتی ہے۔ایک اور پوسٹ میں لکھا گیا، ‘تصور کریں کہ ایک سینئر اینکر اور میانتی لینگر جیسی شادی شدہ خاتون سے شبمن گل جیسے جونیئر ساتھی کے لیے فریق منتخب کرنے کو کہیں۔ ‘وہ واضح طور پر بے چین تھی۔’ایک اور نے کہا،یہ ہندوستان میں کرکٹ ٹیلی کاسٹ کے سب سے کم پوائنٹس میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ بی سی سی آئی کو یہاں کچھ پہل کرنی چاہئے تاکہ دوبارہ اس قسم کے پروگرام نہ ہوں۔

اسے ڈیلی میل نے شائع کیا ہے۔(بشکریہ ڈیلی )

آئی پی ایل پلے آف،اب 5میچز باقی،7 امیدوار،کس کو خطرہ،کون پکا،مکمل جائزہ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *