راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کرکٹ کا مستقبل کتنا روشن،38 سال اور 299 دن کی عمر کے سپنر کا ڈیبیو۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پچ کے حوالہ سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ لاہور کی پہلے ٹیسٹ کی پچ سے بھی زیادہ کھردری اور مشکل پچ ہوگی۔چوتھی اننگ میں 150 کا ہدف بھی جیت والا سمجھاگیا ہے۔ٹاس ہارنے پر جنوبی افریقا کپتان ایڈن مارکرم کی مایوسی دیکھنے لائق تھی جب کہ شان مسعود کے چہرے پر اطمینان بھری مسکراہٹ تھی۔
جنوبی افریقا 2 پیسرز اور 3 سپنرز کے ساتھ کھیل رہا ہے اور پاکستان ایک پیسر اور کل ملا کر 4 سپنرز کے ساتھ یہ ٹیسٹ میچ کھیل رہاہے۔
پاکستان نے 38 سال اور 299 دن کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی کو ٹیسٹ ڈیبیو دیا ہے جن کے نام 198 فرسٹ کلاس وکٹیں ہیں۔انہوں نےحسن علی کی جگہ لی۔
جنوبی افریقا کیشو مہاراج، سائمن ہارمر اور سینوران متھوسمی کے ساتھ اس پچ پر حملہ آور ہوا ہے۔
پاکستان کرکٹ کا مستقبل کتنا روشن ہے۔قریب 39 سال کے سپنر کا آج ٹیسٹ ڈیبیو ہوا ہے۔ان کے ساتھ 33 ویں سال میں داخل ساجد خان اور 40 ویں سال میں داخل نعمان علی بھی ہیں۔
