| | | | | | | |

لگتا ہے کہ آپ مجھے راولپنڈی پچ میں دفن کرنے کے چکرمیں ہیں،نسیم شاہ کا جواب،قہقہے

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی پیسر نسیم شاہ نے راولپنڈی پچ کے حوالہ سے کہا ہے کہ کیا مجھے اب مارنے اور اس پچ پر دفنانے کے چکر میں ہیں،ایک صحافی نےان سے یہ سوال کیا تھا کہ ایسی ہی ایک وکٹ فیصل آباد کی تھی،جب ڈینس للی نے کہا تھا کہ جب میں مرجائوں تو مجھے یہاں دفن کردیا جائے۔اس پر نسیم شاہ بولے کہ سر آپ مجھے بھی مارنے کے چکر میں ہیں،اس پر دائیں بائیں قہقہے لگے۔صحافی بولے کہ اللہ نہ کرے اللہ نہ کرے بھائی۔صحافی کی حالت دیکھنے والی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنی ہی بنائی گئی پچ پر شرمسار ہوگیا۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ جیسی پچز شرمناک ہیں۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی اچھی مارکیٹنگ نہیں ہورہی ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران رمیز راجہ کہتے ہیں کہ یہ ایک الگ بحث ہے کہ پچز کیسی ہوں لیکن بہر حال پچز اچھی ہوں۔ڈراپ ان پچز یا ڈراپ آئوٹ پچز۔اس بحث میں 15 ماہ ضائع ہوگئی۔جس پچ پر انگلینڈ ایک دن میں 506 اسکور بنائے اور دوسرے روز بھی وہ پچ ایسی ہی ہو تو یہ ہم کیا کررہے ہیں۔

رنزکا پہاڑ سہی،پاکستان کا انگلینڈ کو اپنی سٹرینتھ سے جواب،کوئی وکٹ نہ دی

پی سی بی چیئرمین نے مزید یہ کہا ہے کہ  ایشیا کپ پاکستان سے منتقل نہیں ہوگا،اگر منتقل ہوا تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے بنائے گئے598 رنزکے جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 283 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا نے فالوآن نہیں کیا اور خود کھیل کے خاتمہ پر 1 وکٹ پر 29 اسکور کئے۔

بنگلہ دیش کے کپتان تبدیل ہوگئے،اس لئے کہ تمیم اقبال ان فٹ ہوگئے ہیں اور لتن داس کو بھارت کے خلاف آنے والی ون ڈے سیریز کا کپتان بنایا گیا ہے۔۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *