| | | | | |

رنزکا پہاڑ سہی،پاکستان کا انگلینڈ کو اپنی سٹرینتھ سے جواب،کوئی وکٹ نہ دی

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کا انگلینڈ کو جواب۔رفتار سلو۔عزائم بلند۔منزل دور لیکن سٹرینتھ اپنی اور یقین باقی۔پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے انگلینڈ کے پہاڑ جیسے اسکور کے جواب میں اپنے کوہ ہمالیہ کی بنیاد رکھنے کی کوشش کی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کاپہلا دن،انگلینڈ کے درجن بھر نئے ریکارڈز،مکمل تفصیل

جمعہ کو کم روشنی کے باعث جب کھیل ختم کیا گیا تو میزبان ٹیم نے بناکسی نقصان کے51 اوورز میں 181  رنزبنالئے تھے۔اوپنر امام الحق 148 بالوں پر 90 اور عبداللہ شفیق  158بالز پر 89 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔انگلینڈ  کے6 بائولرز حملہ آور ہوئے،سب ناکام رہے۔اسپنر جیک لیچ سب سے زیادہ۔انہوں نے  19اوورز کئے ،اب تک 68 رنز دے چکے۔

اس سے قبل انگلش ٹیم نے 506 رنز 4 وکٹ سے اننگ شروع کی تو پوری ٹیم کھانے کے وقفہ سے قبل 101 اوورز کھیل کر 657 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یہ انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف باہمی ٹیسٹ سیریز کی تاریخ کا بڑا اسکور بھی تھا۔آج ہیری بروکس 153 اور بین سٹوکس 41 رنزبناکر گئے۔اولی رابنسن نے 37 اور ول جیکس نے 30 کئے۔پہلے روز  زک  کرولی 122،بین ڈکٹ 107 اوراولی پوپ 108 اسکر کرگئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 235 رنز دے کر 4 اورنسیم شاہ نے 140 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *