| | |

بابر اعظم کے ساتھ ایک ہاتھ ہوگیا،سنچری سے محروم،پاکستان مشکل میں

روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کے ساتھ ایک ہاتھ ہوگیا،سنچری سے محروم،پاکستان مشکل میں۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری میچ میں جو 4 تبدیلیاں کی ہیں،اس کا بیٹنگ لائن پر ضرور اثر پڑا،نہیں پڑا تو کپتان بابر اعظم پر نہیں ہوا۔انہوں نے مسلسل تیسرے ون ڈے مین اپنی شاندار اننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ایشیا کپ ریکارڈز،محمد عامر کے رنگ اب بھی نمایاں،مکمل تفصیلات

روٹرڈیم میں سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کی۔ڈیبیو کرنے والے اوپنر عبداللہ شفیق صرف 2 ہی کرسکے۔یہی نہیں بلکہ  تجربہ کار فخرزمان 26 اور نئے کھلاڑی آغاسلمان 24 رنزبناکر گئے،اصل دھچکا تب لگا جب اوپر تلے 2 وکٹیں گریں۔خوشدل شاہ 2 رنزکرکے رن آئوٹ ہوگئے اورمحمد حارث نے 4 کئے۔پاکستان نے 135 پر 5 وکٹیں گنوادی تھیں۔بابر اعظم اس دوران کیریئر کی 22 ویں ہاف سنچری مکمل کرکے سنچری کی جانب رواں دواں تھے۔

یہ 43 واں اوور تھا۔بابر اعظم نے ایک عجیب کام کیا،اسپنرآریان دت کی سادہ سی بال پر انہوں نے ان کے دائیں جانب  شاٹ اٹھادیا،اسپنر نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر بابر اعظم کے ساتھ ہاتھ کردیا۔

یوں پاکستانی کپتان کی اننگ 125 بالز پر 91 رنزپر نروس نائنٹیز پر تمام ہوئی۔وہ بطور کپتان ایک سنچری کرکے ریکارڈ کی جانب جارہے تھے لیکن نہ کرسکے۔

پاکستان 50 اوورزپورے نہ کھیل سکا۔2 بالز قبل تمام وکٹ کھودیں۔ صرف 206  ہی اسکور کرسکےتھے۔محمد نواز 27 رنز بناسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *