| | |

پاکستان کو بڑا نقصان،بابر اعظم بھی آئوٹ

گال،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان،بابر اعظم گئے۔سری لنکا نے بڑی وکٹ حاصل کرکے نفسیاتی برتری لے لی ہے۔گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے جب اننگ شروع کی تو اوپنر عبداللہ شفیق صفر پر بولڈ ہوئے۔گزشتہ میچ میں فتح گر سنچری اننگ کھیلنے والے عبد اللہ شفیق کھاتہ نہ کھول سکے۔

دوسرا ون ڈے,سنسنی خیزجنگ میں بھارت پھر فاتح

کھانے کے وقفہ کے بعد امام الحق اور بابر اعظم بہتر انداز میں کھیل رہے تھے کہ  35 کے مجموعہ پر پاکستانی کپتان 16 رنزبناکر اسپنر جے سوریا کےہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے ہیں۔

اس وقت وکٹ پر امام الحق 21 رنزبناکر صورتحال سنبھال رہے ہیں۔محمد رضوان ان کے ساتھ ہیں۔پاکستان نے 20 اوورز میں 66 رنزبنالئے ہیں،اس کے 3کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں۔ابھی بھی اسکور اتارنے کے لئے مزید 312 اسکور درکار ہیں۔

سری لنکن ٹیم پہلی اننگ میں 378 اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *