| | | | |

پاکستان کرکٹ ٹیم کو کراچی پہنچتے ہی جھٹکا،اہم کھلاڑی کو کورونا،میچ سے باہر

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کو پھر بڑا جھٹکا،کراچی اترتے ہی کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔دوسرے میچ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

فہیم اشرف جو کہ انجری مسائل کے سبب راولپنڈی ٹیسٹ سے بھی باہر تھے۔اب کراچی کے دوسرے میچ سے بھی نکال دیئے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق 5 روزہ قرنطینہ شروع ہوگیا ہے۔ان کے متبادل کا فیصلہ ضرورت پڑنے پر ہوگا۔

 

پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔دونوں ٹیموں نے سخت سکیورٹی میں راولپنڈی سے کراچی کا دورہ کیا۔

آسٹریلیا کے کھلاڑی پاکستانی پلیئرز کے ساتھ چلتے آئے۔ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے آسٹریلیا کے ایک کرکٹر نے نہایت غصہ میں پودے کو بال سمجھ لیا اور بازو کو بیٹ کے اسٹائل میں گھما کر شاٹ مارا۔چہرے پر بے زاریت نمایاں تھی ۔
بدھ کے روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی کراچی کے دورے پر تھے۔شہر میں سخت سکیورٹی تھی۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سکیورٹی روٹ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ رکنا پڑا ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہفتہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *