| | | |

میں بین سٹوکس والی گالی دیتا تھا،وسیم اکرم کا ڈی سلواکے سامنے بیٹھ کر اعتراف

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

میں بین سٹوکس والی گالی دیتا تھا،وسیم اکرم کا ڈی سلواکے سامنے بیٹھ کر اعتراف۔سوئنگ کے سلطان سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ 90 کی دہائی میں اروندا ڈی سلوا کو ہما مارکھانے پر جو لفظ بولتے تھے،وہ میں یہاں کہہ نہیں سکتا،اس لئے کہ وہ برا لفظ ہے لیکن میں تھوڑی وضاحت کردیتا ہوں کہ آج کی دنیا میں اسے بین سٹوکس کا لفظ کہہ لیں۔

میں واقعی میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم اروندا کو کیا کہتے تھے جب وہ میرے خلاف چوکے اور چھکے لگا رہا تھا، لیکن آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔ میں صرف بین اسٹوکس کہتا تھا۔ یہ ایک اردو قسم کا برا لفظ ہے وسیم اکرم نے 90 کی دہائی میں  دشمنی کو یاد کیا ہے۔

پڑھنے والے سمجھ رہے ہونگے کہ انہوں نے بین سٹوکس کا لفظ بول کرکون سی عام گالی کہا ہے جو وہ دیا کرتے تھے۔

وسیم اکرم نے سری لنکا میں ایک ٹی وی شو میں پرانی یادیں تازہ کیں اور بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کے تعلقات آف فیلڈ اور آئوٹ فیلڈ میں بہت مضبوط ہیں اور ہم نے ہمیشہ عزت کی ہے۔میں کیا بائولر تھا،میرے بارے میں اروندا ڈی سلوا بتاسکتے ہیں جو حاضرین میں موجود تھے۔

وسیم اکرم سری لنکا کے 3 روزہ دورے پر ہیں۔سری لنکا کرکٹ بورڈ سے کنٹریکٹ کے تحت وہ 2 روز میں 5 سیشن دیں گے،ان میں سری لنکا کی ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کا کیمپ بھی ہے۔کل ہفتہ آخری دن ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *