| | | | | | |

آئی سی سی ورلڈکپ،بھارتی ویزے کسے جاری ہوئے

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم کرکٹر ظہیر عباس کو بھارتی ویزا جاری ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کمنٹری پینل کے رکن رمیز راجہ بھی ویزا لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اسی طرح آئی سی سی امپائرز پینل کے رکن اور کرکٹ ورلڈکپ آفیشلز میں شامل امپائر احسن رضا کو بھی بھارتی ویزا جاری ہوگیا ہے۔

بھارتی چور پڑگئے،روہت شرما کا آئی فون اچک لیا،غیرملکی ٹیمیں الرٹ

ادھر پاکستانی کرکٹ فینز اور میڈیا اراکین کو تاحال ویزا جاری نہیں ہوا ہے۔اس سلسلہ میں نگراں حکومت کے خارجہ  امور کے نگرن نے اعلان کیا ہے کہ وہ یہ معاملہ بھارتی وزیر خارجہ کے ہاں اٹھائے گا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز میں اب کچھ ہی روز باقی ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کل جمعہ سے پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *