ڈھاکا،دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔بنگلہ دیش کیلئے آئی سی سی کا جواب آگیا،ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اب کیا آپشنز۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آئئ سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے باہر ہورہا ہے یا پھر کچھ اور ہونے جارہا ہے۔
پیر 12 جنوری کو آئی سی سی کا دوسرا خط بھی سامنے آگیا ہے کہ بھارت میں سکیورٹی کوئی ایشو نہیں۔آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ غیرجانبدار سکیورٹی فرم نے کلیئر کیا ہے کہ بھارت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کیلئے محفوظ ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس کے جواب میں پریس ریلیز جاری کی ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے یہ دعوے ابتدائی مرحلے کی رپورٹ پر مبنی ہیں،یہ کوئی نئی بات نہیں۔ہمیں آئی سی سی کی جانب سے آفیشلی لیٹر نہیں ملا،ہمارے خدشات برقرار ہیں اور ہمیں آئی سی سی کے سرکاری جواب کا انتظار ہے۔
بی سی بی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس نے مقام کے انتظامات کے بارے میں باضابطہ طور پر خدشات کا اظہار کیا ہے اور ٹیم کی سیکیورٹی کے مفاد میں بنگلہ دیش کے میچز کو ہندوستان سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ بورڈ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اسے ابھی تک اس معاملے پر آئی سی سی کے سرکاری جواب کا انتظار ہے،
بھارتی میڈیا نے یہ خبریں چلادی ہیں کہ آئی سی سی نے بھارت کو ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے سکیورٹی کے حوالہ سے کلیئر کرکے بنگلہ دیش کو بھارت میں کھیلنے کا کہا ہے اور سکیورٹی کا جواز بے بنیاد ہے،اس لئے اب بنگلہ دیش کی درخواست مسترد ہوگئی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق اب بنگلہ دیش کو بھارت جانا ہوگا یا ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگا۔
آزاد ذرائع کا دعویٰ
آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی منگل کی صبح تک آفیشلی بنگلہ دیش کو واضح جواب دے گاکہ سکیورٹی ایشوز نہیں ہیں اور بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کردی ہے اور بنگلہ دیش شیڈول کے مطابق بھارت میں اگلے ماہ اپنے میچز کھیلے۔اب حتمی فیصلہ بنگلہ دیش حکومت اور بورڈ کرے گا۔ماننے کی صورت میں بنگلہ دیش جانا ہوگا،ورنہ بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔
بنگلہ دیش اور آئی سی سی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ،معین علی نے معاملہ شرمناک قرار دے دیا
