عمران عثمانی کی رپورٹ۔پاکستان ہارا تو 3 کام ہونگے،9 واں نمبر پھر،تنزلی سے آگے،شان مسعود کو گزشتہ 9 واں نمبر اور سوال یاد آئے گا۔
کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں دیکھا جائے تو شکست کے قریب دکھائی دے رہی ہے، اس لیے کہ ایک بار پھر ٹاس جیتا اور پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور پھر بنگلہ دیش کو اگرچہ 278 رنز تک محدود کیا لیکن خود 232 رنز پر آؤٹ ہوئے اور یوں 46 رنز کا خسارہ اپنے ذمے لیا۔ بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگ میں بھی مضبوط آغاز کیا اور اب تک 110 رنز بنائے ہیں ۔اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
یوں اس کی برتری 156 رنز کی ہے اور اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔اب اگر اس ٹیسٹ میچ اور اس کی پچ کو دیکھا جائے اور ٹیسٹ میچ کے فارمولے کو سمجھاجائے تو بنگلہ دیش کم سے کم بھی 250 کے قریب ہدف دینے کی پوزیشن میں ہے۔ پاکستان جتنی بھی اچھی بولنگ کر لے بنگلہ دیش اتنا ہدف سیٹ کر لے گا اور اگر بائولنگ کی یہی صورتحال رہی تو ہدف 300 سے اوپر بھی جا سکتا ہے۔ دونوں صورتوں میں پاکستان کی بیٹنگ کے لیے چوتھی اننگز میں بڑا ہی سخت چیلنج ہوگا۔ آپ کو پہلا ٹیسٹ یاد ہوگا ۔پاکستان 268 رنز کے تعاقب میں 163 رنز پر آؤٹ ہوا ۔یہ ٹھیک ہے کہ وہ میچ کا پانچواں دن تھا۔ پچ خاصی مشکل ہو گئی تھی اور پانچویں دن بیٹنگ کرنا بھی آسان نہیں ہوتا لیکن یہ اس ٹیسٹ میچ کا بھی تیسرا دن ہوگا اور پھر شاید چوتھے دن تک نوبت چائے نہ جائے لیکن جو بیٹنگ لائن پاکستان اس وقت دکھا رہی ہے ،اس صورت میں شکست کے آثار نمایاں ہیں۔
سوال یہ ہے کہ اگر پاکستان ٹیسٹ میچ ہارا تو کیا ہوگا ۔تین کام ہونگے۔
پہلا کام یہ ہوگا کہ پاکستان دنیا کی پہلا ٹیسٹ رکن ملک بنے گا جو بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیم کے خلاف مسلسل چار ٹیسٹ میچ ہارا ہو۔
دوسرا یہ کہ پاکستان مسلسل ہوم اور اوے دونوں سیریز بنگلہ دیش کے خلاف ہارنے والا پہلا ملک بڑا رکن ملک بنے گا۔
تیسرا بڑا جو جھٹکا لگے گا
وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوائنٹس ٹیبل پر ہوگا۔ پاکستان اس وقت آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ سلو اوور ریٹ پر 8 پوائنٹس کی کٹوتی کی وجہ سے پاکستان کی پوائنٹس شرح 33.33 سے گر کر 11.11 پر ہے۔ اب اگر پاکستان یہ میچ ہارتا ہے تو ورلڈ ٹیسٹن چیمپئن شپ پوائنٹس سسٹم کا فارمولا یہ بتاتا ہے کہ پاکستان کی پوائنٹس شرح 2.78 ہو جائے گی اور وہ ویسٹ انڈیز سے بھی نیچے 9ویں نمبر پر چلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کی شرح چار پوائنٹ کچھ ہے ۔یوں پاکستان ایک مر تبہ پھر شان مسعود کی کپتانی میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نویں نمبر پر یعنی آخری نمبر پر جانے کے قریب ہے۔ ابھی آدھا سفر باقی ہے اس چیمپین شپ میں اور ویسے بھی اس سیریز کے بعد پاکستان کی اگلی سیریز ویسٹ انڈیز میں ویسٹ انڈیز سے ہے۔ جو حالات چل رہے ہیں ،وہاں بھی کچھ اچھی خبر نہیں ہوگی۔ تو یوں لگتا ہے کہ شان مسعود کا کیریئر اور ان کی کپتانی اس ممکنہ شکست کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچے گی اور وہ ایک ایسے کپتان ہوں گے، جنہوں نے گزشتہ چیمپئن شپ کا اختتام بھی نویں اور آخری نمبر پر کیا تھا اور اس چیمپئن شپ میں پاکستان کو لے کر اپنے سفر کا اختتام بھی اسی نمبر پر کریں گے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود ناراض ہوگئے
کاش اسی وقت سمجھ جاتے تو جنوری 2025 میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد جب پاکستان نے نویں اور آخری نمبر پر گزشتہ سائیکل میں اپنا اختتام کیا تھا وہ اپنی کپتانی سے استعفی دے دیتے۔
