| | | |

عماد وسیم نے بڑا فیصلہ کرلیا،بڑی شرط منوالی،25 ممکنہ کھلاڑی بھی سیٹ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

عماد وسیم نے بڑا فیصلہ کرلیا،بڑی شرط منوالی،25 ممکنہ کھلاڑی بھی سیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آل رائونڈر عماد وسیم کی انٹرنیشنل ریٹائرمنٹ تمام ہوگئی ہے۔باضابطہ اعلان آج ہوگا۔پی  سی بی اور دیگر سٹیک ہولڈر سے معاملات طے پاگئے ہیں۔عماد وسیم سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں بنیں گے تاکہ انٹرنیشنل لیگز کی کمٹمنٹس پوری ہوتی رہیں۔

کرک اگین ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )حکام، عماد وسیم کو ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنائیں گے اور اس کے لئے کاکول تربیتی کمیپ میں بھی شامل ہونگے،نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کا بھی حصہ ہونگے۔

عماد وسیم نے پاکستان سپرلیگ 9 میں کمال پرفارمنس پیش کی،وہ گزشتہ سال پی سی بی رویہ سے نالاں ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے گئے تھے لیکن اب وہ  واپس آرہے ہیں۔پاکستان میں ریٹائرمنٹ اور اس کی واپسی معمول کا حصہ ہے۔

کیا شاہد آفریدی فارم 45 نہیں،47 کے تحت کھیلتے رہے،آج فینز نے آئوٹ کردیا

پاکستان کے ممکنہ 25 کھلاڑی بھی فائنل ہوگئے ہیں،ان میںعرفان نیازی،حسن علی،محمد علی،نسیم،حارث،زمان،عامر جمال،مہران ممتاز،عباس آفریدی،وسیم جونیئر،اسامہ میر،ابراربابر
صائم ایوب،رضوان،عثمان خان،سعود شکیل،صاحبزادہ فرحان،افتخار،سلمان آغا،شاداب خان،عمادوسیم اور اعظم خان شامل ہیں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *