| | | | | | |

کینیڈا کے خلاف کتنے اوورز میں ہدف مکمل کرنے کا پلان تھا،بابر اعظم نے سچ بتادیا

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

کینیڈا کے خلاف کتنے اوورز میں ہدف مکمل کرنے کا پلان تھا،بابر اعظم نے سچ بتادیا،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اکشاف کیا ہے کہ 12 سے 13 اوورز میں ہدف مکمل کرنا چاہتے تھے لیکن نہیں کرسکے،اس کی وجہ پچ تھی،اس لئے کہ اس پچ پر شروع کے 6 اوورزکھیلنا مشکل تھا،بال ایک پیس کے ساتھ نہیں تھی اور کبھی کیسے اور کبھی کیسے۔

بابر نے مانا کہ اس فتح کی ضرورت تھی،اب اگلا میچ آئرلینڈ سے فلوریڈا میں ہے،وہاں ہم اپنا کام کریں گے ،باقی قسمت کی بات ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف 119 رنزکا تعاقب نہ ہونے پر اس میچ میں ایسا کوئی خوف نہیں تھا لیکن رضوان نے اچھی بیٹنگ کی ہے۔

پاکستان کی کینیڈا کے خلاف 7 وکٹ کی جیت کے بعد وہ رمیز راجہ سے بات کررہے تھے۔

پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ گروپ اے کا ٓآخری میچ 16 جون کو آئرلینڈ سے کھیلے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *