برسبین۔کرک اگین رپورٹ۔گابا ٹیسٹ میں بارش کے دوران بھارتی وکٹیں بہہ گئیں،کوہلی سمیت 4 قلیل اسکور پر ڈھیر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ گابا میں ڈرامہ۔بارڈر -گواسکر سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز جہاں پر بھارت کی بیٹنگ کا تماشہ جاری ہے۔ وہاں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ میچ شروع ہوتا ہے رکتا ہے۔ شروع ہوتا ہے رکتا ہے۔ اسی تناظر میں بھارت کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیز ہو رہا ہے۔ دن کے اختتام پر 17 اوورز میں اب تک 51 رنز پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
جیسی وال چار رنز بنا سکے۔ شبمن گل ایک رنز کر سکے۔ ویرات کوہلی تین رنز بنا سکے اور رشی پنت نو رنز پر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کے ایل راہول 30 رنز بنا چکے ہیں۔ ان کے ساتھ روہت شرما نے ابھی جوائن کیا ہے۔ ا6 ہی گیند کھیلی۔ کھاتا نہیں کھولا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جوش ہیزل ووڈ نے ویراٹ کوہلی کو ٹھیکانے لگایا ،جبکہ پیٹ کمنز نے رشی پنت کی اہم وکٹ حاصل کی۔ بھارت ابھی بھی 397 رنز پیچھے ہے۔
اس سے قبل میچ جب شروع ہوا تو آسٹریلیا نے 405 رنز سے اپنی اننگز شروع کی اور اس کے باقی ماندہ کھلاڑی آج کے دن میں تقریبا 22 اوورز کھیل گئے اور ان کی ٹیم 445 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ تھی وہ اہم بات جس میں ایلیکس کیری نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 76 رنز دے کر چھ وکٹیں لیں لیکن لگتا ہے کہ ان کے بیٹرز ان کی اس پرفارمنس پر پانی پھیرنے کے لیے تیار ہیں ۔ اسٹریلیا کے ٹیل اینڈرز نے 22 سے 23 اوورز کھیل لیے لیکن بھارت کی بیٹنگ 17 اوورز میں چار وکٹیں گنواچکی ہے۔ میچ شروع ہونے کا انتظار ختم ہے۔ آج کا کھیل ختم ہوچکا۔