سڈنی،کرک اگین رپورٹ
سڈنی ٹیسٹ میں انمول سین،آسٹریلیا10 رنزمیں 5 وکٹ گنواکر آئوٹ،پاکستان کی برتری،بیلز تبدیلی،گنج بوسہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں متعدد ایسے ڈرامے ہوئے جو عام طور پر نہیں ہوتے۔سڈنی میں موجود 30 ہزار کے لگ بھگ فینز جھوم اٹھے،کمنٹیٹرز کے قہقہے۔پاکستانی ٹیم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
سیادہ رنگ کی بلا آگئی،سمتھ نے میچ رکوادیا،پاکستان نے جال بن کر آئوٹ کیا
ایک موقع پر صائم ایوب نے کیچ ڈراپ کر کے ایک بار پھر بری شہرت پائی۔اس بار مڈ آف پر کیچ چھوڑا۔پھر اسپنر ساجد خان نے ویرات کوہلی کی نقل کرکے بیل تبدیل کیں،وکٹ لی،سلمان علی آغا نےا ن کی گنج چوم لی،پھر کیا تھا،ہر طرف خوشیاں تھیں۔
چور ڈیوڈ وارنر کا بیگ واپس دے گئے،بیگی کیپ موصول،تھے کون
صائم ایوب نے ایسی ڈائیو کی کہ سڈنی کی آئوٹ فیلڈ میں گہرا گڑھا پڑا۔لیکن وہ محفوظ رہے۔یہ سب ڈراموں کے ساتھ پاکستان نے ڈرامائی انداز میں آسٹریلیا کو 299 رنزپر آئوٹ کرکے 14 رنزکی نفسیاتی مگر قیمتی برتری حاصل کی۔پاکستان نے آخری 5 وکٹیں 10 رنزکے اندر 20 بالز پرا ڑادیں۔پیسر عامر جمال قہر بن کر نازل ہوئے۔انہوں نے لائن لگادی۔مچل مارش 54،پیٹ کمنز،صفرنیتھن لائن 5 اور ہیزل ووڈ صفر پر گئے۔ایلکس کیری کو ساجد خان نے38 پر شکار کردیا۔اس سے پہلے لبوشین 60 رنزبناکر سلمان علی آغا اور سٹیون سمتھ38 رنزبناکر میر حمزہ کا شکار بنے۔
امارت کے ساتھ شاید حقارت۔نیت نہ بھی ہو پیغام ویسا،انگلینڈ کا دورہ بھارت میں اپنا شیف لانے کا اعلان
عامر جمال نے 69 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں،انہوںنے پہلے ٹیسٹ کی اننگ میں بھی 6 آئوٹ کئے تھے۔آغا سلمان نے2 اور ساجد خان و میر حمزہ کی ایک ایک وکٹ تھی۔