| | | |

امارت کے ساتھ شاید حقارت۔نیت نہ بھی ہو پیغام ویسا،انگلینڈ کا دورہ بھارت میں اپنا شیف لانے کا اعلان

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

امارت کے ساتھ شاید حقارت۔نیت نہ بھی ہو پیغام ویسا،انگلینڈ کا دورہ بھارت میں اپنا شیف لانے کا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ امارت کے ساتھ شاید حقارت۔نیت ایسی نہ بھی ہو لیکن پیغام ایساسمجھا جاسکتا ہے اور یہ طاقتور ممالک کا کمزور ممالک پر عدم اطمینان بھی کہلایا جاسکتا ہے ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دورہ پاکستان 2022 کے آخر میں اپنی ٹیم کے ساتھ ایک شیف بھیجا تھا جو کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کیلئے کھانے تیار کیا کرتا تھا۔یہ الگ بات ہے کہ انگلینڈ کا یہ دستہ پہلے ہی مرحلے میں فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگیا تھا۔

اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ماہ بھارت کے 7 ہفتہ کے طویل دورے میں ان کے ساتھ ایک اشیف بھیجا جائے گا۔25 جنوری کو پہلا ٹیسٹ ہے۔اس سے قبل یہ شیف کیمپ کے ساتھ ہوگا۔اپنے کھانے تیار کروائے گا۔اس کی ادائیگی انگلینڈ کرکٹ بورڈ خود کرے گا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ہمیں اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ کوئی ناراض ہوتا ہے یا نہیں،کسی پر اعتماد یا صفائی کے ایشوز بھی نہیں۔ہمارا مقصد پلیئرز کو چٹ پٹے کھانوں سے بچانا ہے۔یہ عمل دوسرے ممالک کے شیف پر عدم اعتماد کو واضح کرتا ہے لیکن امکان ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اس کا برا نہیں منائے گا۔

شارٹسٹ ٹیسٹ،روہت شرما نے آئی سی سی پر فرد جرم لگادی،پچز پر پرانا قرض سود سمیت وصول

کچھ بھی ہے،یہ یہ امیر اور غریب قوموں کے درمیان فرق کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ انگلینڈ ٹور پر شیف لینے کا متحمل ہو سکتا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا جیسے ممالک  اپنے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کر پاتے کیونکہ وہ فرنچائز لیگز میں زیادہ پیسے کما سکتے ہیں۔حالیہ جنوبی افریقا کادورہ نیوزی لینڈ کے لیئ منتخب اسکواڈ اس کی دلیل ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *