| | |

ورلڈکپ کے سال اپنے ہی ہاں بھارت کو بڑی سبکی،آسٹریلیا ون ڈے سیریزجیت گیا

چنائی،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

ورلڈکپ کے سال اپنے ہی ہاں بھارت کو بڑی سبکی،آسٹریلیا ون ڈے سیریزجیت گیا۔بھارت کو اپنے ہی ملک میں ورلڈکپ کے سال میں بڑی شکست۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ہندوستانی ٹیم ورلڈکپ کے فارمیٹ ایک روزہ سیریز ہارگئی۔مسلسل دوسرے ون ڈے میں ناکامی،کینگروز نے 3 میچزکی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔

چنائی میں کھیلے گئے فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم 269 رنزکے جواب میں 5 گیندیں قبل 248 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ایک موقع پر 27 اوورز میں 2 وکٹ پر 146 اسکور تھا،دوسرے موقع پر 35 اوورز میں 4 وکٹ پر 185 اسکور تھا۔90 بالز پر 85 اسکور۔ویرات کوہلی سمیت 6 ہٹرز موجود تھے۔

ایسے میں  اسپنر ایڈم زمپا نے زناٹے دار پتھر مارا۔کوہلی جیسے بڑے بیٹرز سمیت  کئی نام میدان سے ہٹادیئے۔ویرات کوہلی 54 رنزکے ساتھ نمایاں تھے۔ہردک پانڈیا نے 40 کی اننگ کھیلی۔شبمان گل نے37 اور ویرات کوہلی نے 30 اسکور جوڑے۔کے ایل راہول ا32 کرپائے۔ایڈم زمپا نے 45 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل کینگروز نے بیٹنگ کی۔وہ بھی 50 اوورز پورے نہ کھیل سکے،49 اوورز میں 269 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئے۔ایک موقع پر اس کے 5 بیٹرز صرف 132 پرباہر تھے۔مچل مارش 47 اور ٹریوس ہیڈ33 اور کپتان سٹیون سمتھ صفر پر گئے۔ڈیوڈ وارنر 23 اور لبوشین28 کرپائے۔ایلکس کیری کے38 اور سین ایبٹ کے 26 رنزکےساتھ دیگر بیٹرز نے بھی حصہ بقدر جثہ جمع کیا۔ہردک پانڈیا 44 رنزکے ساتھ 3 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔

سیریز میں 194 اسکور کرکے مچل مارش پلیئر آف دی سیریز،ایڈم زمپا آخری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *