انڈور۔ کرک اگین رپورٹ۔مسلسل تنقید پر بھارتی حکمت عملی میں تھوڑی تبدیلی۔ اپنے ملک میں گراسی پچ بنا لی مگر شکست کان کے قریب سے گزر گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر اور کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کی ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل۔
بد ترین امپائرنگ بھی نہ بچا سکی،بھارت کو ویسٹ انڈیز نے پھر رول دیا
مسلسل تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوران اپنی حکمتِ عملی بدل لی ہے۔ اندور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے تیسرے 20 انٹرنیشنل میچ کی پچ پر اچھی خاصی گھاس نظر آئی، یہی وجہ ہے کہ بیٹرز اس آزادی کے ساتھ شاٹس نہ کھیل سکے جو پہلے میچز میں نظر آئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے اسی پرانے اسکرپٹ کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ اور بعد میں بیٹنگ کر کے میچ جیتنے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں بدقسمتی سے محض 14 رنز کے معمولی فرق سے یہ میچ ہار گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت کو 5 میچز کی سیریز میں 1-2 کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔
اندور کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کے اوپنر سنجو سیمسن اگرچہ صرف 3 رنز بنا کر جلدی آؤٹ ہو گئے، لیکن ابھشیک شرما نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے محض 30 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ ایشان کشن نے 18 گیندوں پر 37 رنز بنائے اور تلک ورما 16 گیندوں پر 28 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ کپتان شریاس ائیر صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹے۔ بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 223 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز، شمر جوزف اور شمرون اسپرنگر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی سنسنی خیز بیٹنگ اور ارشدیپ کے وار
224 رنز کے بڑے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور کپتان شائی ہوپ صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کا اسکور 7 اوورز میں 1 وکٹ پر 67 رنز تھا۔ یہاں دوسری وکٹ شمرن ہیٹمائر کی گری جو 26 گیندوں پر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد روٹمین پاول بھی صرف 5 رنز کے مہمان بنے جبکہ کائل میئرز بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ ویسٹ انڈیز کی امیدیں شیرفین ردرفورڈ سے وابستہ ہو گئیں لیکن وہ بھی 20 گیندوں پر 32 رنز ہی بنا سکے۔ اختتامی لمحات میں شمرون اسپرنگر نے محض 11 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر میچ میں زبردست سنسنی پیدا کر دی، لیکن وہ ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 44 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارتی ٹیم پر بعد میں باؤلنگ کرتے ہوئے شکست کا شدید خوف طاری تھا لیکن گراسی پچ ہونے کی وجہ سے میچ کا نقشہ تبدیل ہوا اور بھارت یہ میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔
