نئی دہلی۔ کرک اگین رپورٹ۔ بھارت ویمنز ایشیا کپ چیمئن بن گیا،ٹرافی کس سے لی
بھارت ویمنز ایشیا کپ 2026 کا چیمپئن بن گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہےبھارت 8ویں بار ایشین چیمپئن۔ کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بھارت نے فائنل میں سری لنکا کو 72 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ۔یوں وہ آٹھویں بار ویمنز ایشین چیمپئن بنا ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے میگا فائنل میں بھارت نے کیا آغاز کیا۔129 رنز کے اوپننگ آغاز کے بعد اس کی شکست کے کوئی آثار نہیں ہو سکتے تھے۔ نتیجے میں اسکور بورڈ پر مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹ پر 183 رنز دراصل جیت کا ہندسہ تھا۔ اسمرتی مندھانہ نے 59 اور شفالی ورما نے 68 رنز کی اننگ کھیلی۔
سری لنکا کا مڈل آرڈر دباؤ کا شکار رہا۔جواب میں سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کسی مرحلے پہ بھی فائٹ بیک کرتی نظر نہیں آئی۔ چار رنز پر پہلی وکٹ گئی تو 62 رنز تک اگرچہ کوئی نقصان نہیں ہوا، لیکن سلو رن ریٹ نے حالات پیچیدہ کیے اور بعد کے بیٹرز نے تیز بیٹنگ کی کوشش میں وکٹیں گنوا دیں۔ سری لنکن ٹیم 20 اوورزیں 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارت آٹھویں بار ایشین ویمنز چیمپئن بن گیا۔بھارت کی جانب سے شری چرانی نے 20 رنز دے کے چار وکٹیں حاصل کیں۔ڈپٹی شرما تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔
ٹیڈی میں محسن نقوی موجود ہیں۔ امید ہے کہ بھارتی ٹیم ان سے ٹرافی لے گی۔
