دبئی،کرک اگین رپورٹ
بھارتی بورڈ 27 مئی کو کیا اہم اعلان کرنے والا،ٹیم3 اقساط میں تقسیم،دیگر اہم خبریں۔آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کمزور ممالک میں ٹیسٹ کرکٹ کو زندہ رکھنے کے لئے ان کی مدد کرے،تاکہ ان ممالک کے پلیئرزکو اچھا معاوضہ مل سکے اور وہ دنیا کی لیگزکی بجائے اپنے ملک کے لئے فخر سے کھیلیں۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ آئی سی پلیٹ فارم پر اس پر کام جاری ہے۔
ایک تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ گزشتہ سال نسل پرستانہ جملوں کے الزام میں بی بی سی کے کرکٹ پروگرام اور ہر قسم کے تبصروں سے معطل کئے جانے والے سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی بحالی ہوگئی ہے۔ان کی جاب واپس ہوگئی ہے۔
ہاٹ آر ناٹ،خواتین اینکرزنے کوہلی کو مستردکیا،کسی اور کو پسندکیا،فینز برہم
آئوٹ آف فارم کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کے لئے ساتھی کھلاڑی نیتھن لائن ڈھال بن گئے۔کہتے ہیں کہ وہ ایک بڑے کھلاڑی ہیں،آنے والی ایشز میں وہ اپنی فارم دکھائیں گے۔ہم انگلینڈ میں اسے وائٹ واش کریں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے بھارتی اسکواڈز ا کے ارکان تین اقساط میں انگلینڈ روانہ ہوں گے۔پہلی کھیپ 23 مئی کو آئی پی ایل کے لیگ مرحلے کے اختتام کے فوراً بعد روانہ ہوگی۔ دوسرا حصہ 23 اور 24 مئی کو پہلے دو پلے آف میچوں کے بعد جائے گا اور آخر میں آخری کھیپ 28 مئی کے آئی پی ایل فائنل کے بعد 30 مئی کو روانہ ہوگی۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل آسٹریلیا کے خلاف اوول میں 7 سے 12 جون تک کھیلا جائے گا۔
آئی پی ایل پلے آف،اب 5میچز باقی،7 امیدوار،کس کو خطرہ،کون پکا،مکمل جائزہ
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جنرل میٹنگ 27 مئی کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔اہم اعلانات ہوسکتے ہیں۔ ابھی تک ورلڈ کپ تاریخوں اور مقامات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے شروع ہو کر 19 نومبر کو ختم ہو گا۔ جس میں ملک بھر کے 12 مقامات منتخب ہو جائیں گے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں، احمد آباد فائنل کی میزبانی کرے گا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گایا نہیں۔میٹنگ میں ورکنگ گروپ ورلڈکپ 2023 بنایا جائے گا۔