ممبئی،کرک اگین رپورٹ
بھارتی کپتان روہت شرماکو تیزترین ڈرائیونگ پر 3 چالان جاری،ٹریفک پولیس ششدر۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما تیز رفتار ڈرائیونگ میں پکڑے گئ۔ تین ٹریفک چالان وصول کیے ہیں۔ اوپنرجاری ورلڈ کپ کے دوران پونے میں اپنی ٹیم میں شامل ہوئے۔
شرما نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاکستان کے خلاف بھارت کے احمد آباد میچ کے بعد ممبئی کا سفر کرنے کا انتخاب کیا اور پھر دو دن اپنی فیملی کے ساتھ کے ساتھ گزارے۔اس کے بعد منگل کو پونے میں ٹیم جوائن کرنے کیلئے یہ سفر کیا۔
پاکستان آسٹریلیا ورلڈکپ میچزکی دلچسپ آنکھ مچولی،10میچ،12برس کا سرکل،اب کس کی باری
روہت شرما نے اپنا مشہور لیمبورگینی یوروس ممبئی پونے ایکسپریس پر چلائی، ٹریفک حکام نے بتایا کہ اوپنر نے 200 اور 215 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو عبور کیا، جس کے نتیجے میں اس کی رجسٹرڈ نمبر پلیٹ پر تین آن لائن ٹریفک چالان جاری ہوئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک اہلکار نے ورلڈ کپ کے دوران روہت شرما کی ڈرائیونگ پر حیرت کا اظہار کیا۔حکام کے مطابق بھارتی کپتان کا ورلڈ کپ کے عین وسط میں ہائی وے پر گاڑی چلانا بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔ اسے ٹیم بس میں سفر کرنا چاہیے جس میں پولیس کی گاڑی اس کی حفاظت کر رہی ہو۔
محمد رضوان ٹریننگ کیمپ میں کیوں نہ آئے،انکارکے بعد میدان کس شرط پر جانا ہوا