لاہور،راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔بھارت کا پاکستان پر حملہ،پی ایس ایل اور آئی پی ایل کا کیا ہونے والا،جانیئے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان پر بھارتی حملے کے بعد پاکستان میں جاری پی ایس ایل 2025 کے باقی میچز خطرے میں،التوا یا منسوخی۔غیر ملکی کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کو پاکستان چھوڑنے کی جلدی۔کیا ہونے جارہا۔
پاکستان کی جانب سے بھارت پر جوابی اٹیک،وقت اور جوابی حملے کے اظہار کے بعد بھارت میں جاری آئی پی ایل 2025 کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں،کیا ہوگا۔
کرکٹ فینز اب اس حوالہ سے بھی سوچنے لگے ہیں۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 4 مقامات پر درجن بھر میزائل حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔