کولکتہ،کرک اگین رپورٹ۔بھارت کا بھی سپن ٹریک،انگلش بیٹرزپھنس گئے،پہلے ٹی20 میں شکست۔پاکستان سے ٹیسٹ فارمیٹ میں سپن چکر میں گھومنے کے بعد انگلینڈ کرکت ٹیم بھارت میں محدود اوورز فارمیٹ میں بھی اسی جال میں پھسن گئی۔یوں پاکستان کی طرح بھارت نے بھی سپن ٹریک کی مدد سے سپنرز کے ساتھ انگلش بیٹرز کا عرس پڑھ دیا۔بھارت نے 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے جیت لیا۔
بھارت کی اسپن ٹرائیکا نے مشترکہ طور پر اپنے 12 اوورز میں 67 رنز دے کر 5 وکٹی لیں اور بدھ 22 جنوری کو کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کی شاندار سات وکٹوں سے جیت رقم کی۔ اس جنگ میں جسے دو دلچسپ بیٹنگ لائن اپ کے درمیان مقابلہ کہا جاتا ہے، بھارت نے انگلینڈ کو گھریلو حالات میں اپنی اسپن کی صلاحیت کی یاد دہانی کرائی ۔ مہمان ٹیم کو کو صرف 132 کے سکور پر آؤٹ کر دیا۔کپتان جوس بٹلر نے 68 رنزکی اننگ کھیلی۔ارشدیپ سنگھ نے ہارک پانڈیا کے ساتھ 2 اور 2 وکٹیں لیں۔چکرورتی نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 اور اکسر پٹیل نے22 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔تیسرے سپنر روی بیشونی کو وخت کوئی نہ ملی لیکن انہوں نے 4 اوورز میں صرف 22 رنز دیئے۔
بھارت نے ہدف صرف 12.5 اوورز میں 3 وکٹ پر پورا کیا۔ابھیشک شرما نے34 بالز پر 79 رنزکی اننگ کھیلی۔بھارت نے 3 وکٹ پر 133 رنزبنائے۔