دہلی،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل2023،گنگولی کا کوہلی پر بڑا طنز،سرد مہری سے ملے،آئی پی ایل 2023 میں دوسری بار ویرات کوہلی اور ساروگنگولی کا آمنا سامنا ہوگیا،اس بار سرد مہری کے ساتھ ہاتھ ملائے گئے لیکن چہرے پرسکون نہیں تھے۔ساتھ میں ساروگنگولی نے اپنی بات چیت میں جو کچھ کہا،وہ کوہلی کیلئے نشتر چلانے کے مترادف تھا لیکن وہاں کوہلی موجود نہ تھے۔
بریکنگ کرکٹ نیوز یہ ہے کہ آئی پی ایل 2023 کے میچ میں ہفتہ کو دوسرا شو بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں تھا۔رائنل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپیٹلز آمنے سمنے تھے۔بنگلورو نے پہلے کھیل کر4 وکٹ پر 181 رنزبنائے۔کوہلی کے 55 رنز تھے۔
جواب میں دہلی نے فل سالٹ کے جارحانہ 87 رنز کی بدولت ہدف20 گیندیں قبل3 وکٹ پر پورا کیا۔7 وکٹ کی جیت گلے لگائی۔ایونٹ میں 10 میچزکے بعد یہ اس کی چوتھی جیت ہے لیکن رائنل چیلنجرزکو یہ نقصان ہوا ہے کہ وہ 10 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 5 ویں نمبر پر ہے۔
لیگ کے ابتدائی مرحلے میں جب دونوں ٹیموں کا میچ ہوا تھا تو بنگلورو کے لئے کھیلنے والے ویرات کوہلی اور دہلی کے مینٹور سابق بھارتی کپتان اور سابق بھارتی کرکٹ بورڈ سربراہ ساروگنگولی کا آمنا سامنا ہوا تھا،ہاتھ نہیں ملائے گئے تھے۔بعد مٰن ایک دوسرے کو ڈی فرینڈ لسٹ بھی کیا گیا تھا۔
آج کےمیچ کے بعد کوہلی نےہاتھ ملایا اور گلے بھی ملے لیکن پرسکون نہ تھے۔میچ کے بعد ایک رپورٹر نے گنگولی سے پوچھا کہ آپ اپنی ٹیم کی میچ کی جیت کیلئے کس کھلاڑی کو کریڈٹ ٍدیں گے تو انہوں نے فوری ویرات کوہلی کا کہدیا۔رپورٹر نے کہا کہ وہ تو مخالف ٹیم میں تھا،اس نے 46 بالز پر 55 رنزبنائےتو اس پر گنگولی بولے کہ اسی وجہ سے تو ہم جیتے۔اسکے ساتھ وہ خوب ہنسے۔
بابر اعظم کے بڑے ریکارڈز،روہت شرما بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرگئے
بھارتی بورڈ کی سربراہی کے دوران گنگولی نے کوہلی کو کپتانی سے برطرف کیا تھا،تب سے دونوں میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
اسی میچ میں محمد سراج مخالف بیٹرز سے لڑتے پائے گئے۔کوہلی نے یہاں ہی آئی پی ایل تاریخ میں 7 ہزار ٹی 20 رنز مکمل کئے ہیں۔یہ بھی کارنامہ ہے۔