| | | | |

بابر اعظم کے بڑے ریکارڈز،روہت شرما بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرگئے

چنائی،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کے بڑے ریکارڈز،روہت شرما بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرگئے۔ایک جانب بابر اعظم ریکارڈ پر ریکارڈ بنارہے ہیں تو دوسری جانب بھارتی کپتان اور معروف بیٹر روہت شرما نے ہفتہ 6 مئی 2023 کو ایک بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ ہسٹری میں زیادہ بار صفر پو آئوٹ ہونے کا بڑاریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

آئی پی ایل 2023 کے 49 ویں میچ میں چنائی میں چنائی سپرکنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وہ 3 بالز پر کھاتہ کھولے بغیر گئے۔یوں وہ آئی پی ایل تاریخ میں صفر پر آئوٹ ہونے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرگئے۔

بابر اعظم کا بڑا سنگ میل،آملہ،رچرڈز،کوہلی اور وارنر کو پچھاڑ دیا

تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ روہت شرما کل ملاکر آئی پی ایل تاریخ میں 16 ویں بار صفر کا شکار بنے۔ان سے قبل یہ ریکارڈ ٹینل اینڈرز یا نان سپیشلسٹ کھلاڑیوں کے پاس تھا،جس میں سنیل نارائن وغیرہ شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *