| | | |

آئی پی ایل 2023،کوہلی کی 4 برس بعد سنچری،پلے آف پر دستک

حیدر آباد،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2023،کوہلی کی 4 برس بعد سنچری،پلے آف پر دستکویرات کوہلی کی آئی پی ایل ہسٹری کی چھٹی،گزشتہ 4 سال کی پہلی سنچری بھی بن گئی۔2019 کے بعد وہ آئی پی ایل سمیت ہرقسم کی کرکٹ میں سنچری سے محروم تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں 36 ماہ سے بھی طویل وقفہ کے بعد یہ اعزاز ملا اور اب  19 اپریل 2019 کے بعد گویا 4 سال اور ایک ماہ کل ملاکر 49 ماہ بعد پہلی،آئی پی ایل تاریخ کی چھٹی سنچری بنائی۔رائل چیلنجرزبنگلو کو پلے آف کے دروازے پر پہنچادیا۔ٹیم کے اب 13 میچ میں 14 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہواہے۔

آئی پی ایل 2023 کی بگ بریکنگ نیوز۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کرکٹ کے 2 بڑے نام فاف ڈوپلیسی اور ویرات کوہلی ایسے جمے کہ حریف ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے بائولرز کو بے بس کردیا۔حیدر آباد میں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور 187 رنبزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں تھی۔

اوپنرز ڈوپلیسی اور ویرات کوہلی نے اچھا آغاز کیالیکن ایونٹ کے فائنل 4 کی ریس سے پہلے ہی باہر سن رائزرز کی قسمت خراب تھی،ڈوپلیسی کا کیچ ڈراپ کیا۔88 پر وکٹ ملی تو اچھال والی نوبال قرار پائی،اس کے بعد دونوں کا تجربہ یکساں ہوا۔کوہلی نے18 ویں اوور میں سنچری مکمل کی۔وہ 63 بالز پر 100 رنزبناکر گئے۔4 چھکے اور 12 چوکے تھے۔ڈوپلیسی کے ساتھ 17 اوورز5 بالز پر 172 رنزکی وننگ اوپننگ شراکت بنائی۔فاف ڈوپلیسی  71 رنزبناکر گئے۔بنگلور نے آخری اوور کی  دوسری بال پر ہدف  2 وکٹ پر مکمل کرکےمیچ  8وکٹوں سے جیت لیا۔

اس سے قبل سن رائزرزنے اپنے ہوم گرائونڈ،کرائوڈ کے سامنے ایک بہترین نظارہ دیکھا،جب ان کی نمائندگی کرنے والے پروٹیز بیٹر ہنرک کلاسین نے جارحانہ سنچری بنائی۔انہوں نے صرف 51 بالز پر 104 کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 5 وکٹ پر 186 تک پہنچادیا۔6 چھکے،8 چوکے لگائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *