| | | |

آئی پی ایل 2023میچ،گنگولی اور کوہلی میں غضب تنازعہ

بنگلورو،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2023میچ،گنگولی اور کوہلی میں غضب تنازعہ۔آئی پی ایل 2023 کے میچ میں ایک لمحہ تنازعہ بن گیا۔سوشل میڈیا پر دھوم ہے۔میچ تھا رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپیٹلز کا۔سابق بی سی سی آئی چیئرمین سوراگنگولی اور بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کا آمنا سامنا ہوا۔دونوں میں مصافحہ تک نہ ہوا۔

فاف ڈو پلیسس کی قیادت میں رائل چیلنجرز بنگلور نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ڈیوڈ وارنر کی کپتانی میں دہلی کیپٹلز کے خلاف 23 رنز سے فتح حاصل کی، جو کیپٹلز کی لگاتار پانچویں ہار ہے۔ تاہم میچ کے بعد ایک متنازعہ لمحہ پیش آیا جس نے ر ہلچل مچا دی۔ جب دونوں ٹیمیں مصافحہ کر رہی تھیں، ویرات کوہلی اور سورو گنگولی مصافحہ کیے بغیر ایک دوسرے کے پاس سے گزر گئے۔ 

کوہلی اور گنگولی کے درمیان بی سی سی آئی کے چیئرمین کی مدت کے دوران تناؤ رہا ہے۔ کوہلی نے اس عرصے کے دوران ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی، اور یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انھوں نے یہ فیصلہ بی سی سی آئی کے دباؤ میں کیا، جس کی قیادت اس وقت سابق ہندوستانی کپتان گنگولی  کر رہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *