| | | |

آئی پی ایل 2023،پنجاب کنگز بھی باہر،راجستھان رائلزجیت کربھی مشکوک

 

دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2023،پنجاب کنگز بھی باہر،راجستھان رائلزجیت کربھی مشکوک۔آئی پی ایل 2023 میں کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پنجاب کنگز کی مہم شکست کے ساتھ تمام ہوئی اور پلے آف کی ریس سے بھی وہ باہر ہوگئے ہیں۔14 میچزمیں 12 پوائنٹس کسی طرح بھی حوصلہ افزا نہیں رہے۔ادھر راجستھان رائلز نے 4 وکٹ سے میچ جیت کر اپنا کھاتہ 12 میچزمیں 14 پوائنٹس کے ساتھ کلوز کردیا ہے۔نیٹ رن ریٹ 1.48 ہے اور یہ ایسا ہے کہ اگلے نتائج اسے پلے آف کی امیدیں دیں گے۔اس جیت سے وہ ممبئی انڈینز کو کراس کرتے ہوئے 8 ویں سے 5 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آئی پی ایل پلے آف،اب 5میچز باقی،7 امیدوار،کس کو خطرہ،کون پکا،مکمل جائزہ

میچ سے قبل آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود راجستھان رائلز نے 188 رنزکا ہدف دیکھاتو اس کے حساب سے بیٹنگ کی۔آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے کہ 2 بالز قبل 6 وکٹ پر 189 اسکور کے ساتھ میچ جیت لیا۔

اس سے قبل ہائی وولٹیج میچ میں پنجاب کنگزنے پہلے بیٹنگ کی،4 وکٹیں جلد گریں لیکن اس کے بعد سام کرن کے 49،شاہ رخ خان کے 41 اور جیتش شرما کے 44 رنزکی مدد سے ٹیم کا مجموعہ 5 وکٹ پر 187 ہوگیا جو شاندار تھا۔نودیپ سانی نے 3 آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *