| | |

آئی پی ایل 2023،کوہلی کی طرح روہت شرمابھی آنسوپیتے باہر،گجرات فائنل میں

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2023،کوہلی کی طرح روہت شرمابھی آنسوپیتے باہر،گجرات فائنل میں۔آئی پی ایل 2023 کی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ممبئی انڈینز بھی باہر۔ویرات کوہلی کی طرح روہت شرما بھی آنسو بہاتے احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم سے باہر ہوگئے۔

دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو دوسرے کوالیفائر میں 62 رنزکے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ممبئی انڈینز 234 رنزکےتعاقب میں 10 گیندیں قبل171 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔سوریاکمار یادیو کے 61 اسکور بہت کم تھے۔کپتان روہت شرما صرف8 رنزبناسکے۔موہت شرما نے صرف 10 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

آئی پی ایل 2023،شبمان کی ایک اور ریکارڈ سازسنچری،ممبئی کیلئے سائرن

اس سےقبل گجرات ٹائٹنز نے 3 وکٹ پر 233 اسکور بنائے،اہم بات شبمان گل کی شاندار سنچری تھی،انہوں نے آئی پی ایل پلے آف ہسٹری کا بڑا انفرادی اسکور 129 کیا۔

فائنل اتوار کو طنائی سپرکنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *