| | | |

آئی پی ایل 2023،شیکھر دھون کے99 رنز،9 وکٹیں38 رنز میں ،سن رائزرزکی پہلی فتح

حیدرآباد،کرک اگین رپورٹ

BCCI Image

آئی پی ایل 2023،شیکھر دھون کے99 رنز،9 وکٹیں38 رنز میں ،سن رائزرزکی پہلی فتح۔آئی پی ایل 2023 میں ایک اور دلچسپ لیکن عجب میچ۔سن رائزرز حیدرآباد کی پہلی جیت ہوئی۔ساتھ میں ایک اور یہ کام ہوا ہے کہ پنجاب کنگز کو شکست ہوئی۔ٹیبل پر6پوائنٹس کے ساتھ پہلےنمبر پر آنےکا موقع بھی گیا۔

حیدرآباد دکن میں پنجاب کنگزکے کپتان شیکھر دھون اکیلے کھیلےجارہے تھے۔دوسری جانب وکٹیں گریں۔وہ9 وکٹیں گرنے کےباوجود ناٹ آئوٹ آئے۔66 بالز پر99 اسکور کی اننگ کھیلی۔ٹیم 9 وکٹ پر 143 اسکور تک گئی۔گویا 9 گرنے والی وکٹیں38 رنزبناسکیں۔6 تو فاضل رنزتھے۔

آخری 5 بالز پر 5 چھکے،ناقابل یقین ہدف حاصل،برسوں کا تذکرہ

سن رائزرز نے 17 بالز قبل ہدف2 وکٹ پر پورا کرکےمیچ 8 وکٹ سے جیت لیا۔پنجاب کنگزکی یہ رواں ایونٹ میں 3 میچزمیں پہلی ناکامی اور سن رائزر کی3 میچزمیں پہلی جیت تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *