| | | | |

آئی پی ایل اختتامی تقریب کے پرفارمرز،انعامی رقم،آئی سی سی کو شکست

 

احمد آباد،دبئی:کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل اختتامی تقریب کے پرفارمرز،انعامی رقم،آئی سی سی کو شکست۔آئی پی ایل 2023 کی انعامی رقم کتنی ہوگی۔اختتامی تقریب میں کون پرفارم کرے گا،اس کے ساتھ یہ بھی واضح ہوا کہ  آئی سی سی نے آج ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح،رنراپ اور دیگر ٹیموں کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے،اس سے آئی سی سی کو شکست ہوئی ہے۔ڈومیسٹک لیگ آئی پی ایل جیت گئی ہے۔

ادھر آئی پی ایل کی اختتامی تقریب کے لیے موسیقی اور تفریحی  صورتحال کے لئے اعلان ہوا ہے۔ احمد آباد میں ہونے والے فائنل سے پہلے ریپر کنگ اور ڈی جے نیوکلیا اسٹیج سنبھال لیں گےآئی پی ایل کے ٹوئٹر پوسٹس کے مطابق معروف ریپر کنگ اور  فائنل میں ستاروں کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ ان کے ساتھ گلوکار ڈیوائن اور جونیتا گاندھی بھی شامل ہوں گی۔

آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں، کل انعامی رقم  46.5 کروڑ  بھارتی روپےکا ہے۔ آئی پی ایل 2023 کے فاتح کے لیے انعامی رقم 20 کروڑ روپے ہے، جبکہ رنر اپ کو 13 کروڑ روپے ملیں گے۔  پلے آف راؤنڈ میں جگہ بنانے والی ٹیمیں  7 کروڑ روپے کا قابل ستائش انعام حاصل کریں گی۔
ادھر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 18 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے،یوں آئی پی ایل کی فاتح ٹیم قریب 24 لاکھ امریکی ڈالرز کی حقدار ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *