| | | | | |

ورلڈٹیسٹ چیمئن شپ فائنل،انعامی رقم کا اعلان،پاکستان کو کتنے لاکھ ڈالرزملے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ورلڈٹیسٹ چیمئن شپ فائنل،انعامی رقم کا اعلان،پاکستان کو کتنے لاکھ ڈالرزملے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل کی انعامی رقم، کا اعلان ہوگیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا ہے کہ 2021 سے 2023 تک جاری رہنے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سرکل 2 کے فائنل کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز انعام ملیں گے،رنراپ اٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی ہوگی۔

کرکٹ بریکنگ نیوز میں یہ بھی واضح ہو کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا فائنل اوول لندن میں 7 جون سے شروع ہوگا،خراب موسم،میچ کے فیصلے کے لئے ایک دن اضافی بھی رکھاگیا ہے۔

کرکٹ کی تازہ ترین نیوز کے مطابق کرکٹ کی عالمی گلوبل باڈی نے مزید تفصیلات بھی شیئر کی ہیں اور بتایا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021 سے 2023 تک کے سرکل میں شریک 9 ٹیموں کے لئے کل انعامی رقم  38 لاکھ ڈالرز رکھی گئی ہے۔

آئی پی ایل 2023،فائنل سے پہلے آج بڑاشو،ممبئی یا گجرات،کون ہوگا فاتح

ایونٹ میں شریک ممالک میں سے جنوبی افریقا ساڑھے 4 لاکھ امریکی ڈالرز، لے گا،اس لئے کہ اس نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔چوتھے نمبر پر آنے والا انگلینڈ ساڑھے 3 لاکھ امریکی ڈالرز کا حقدار ہوگا۔5 ویں نمبر پر آنے والا سری لنکا 2 لکاھ ڈالرز لے اڑے گا۔چھٹے نمبر کی نیوزی لینڈ،7 ویں پوزیشن کی پاکستان،8 ویں نمبر کی ویسٹ انڈیز اور 9 ویں پوزیشن کی بنگلہ دیش ،ان 4 ممالک کو صرف ایک ،ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *