| | |

پی سی بی کمیٹی کا اجلاس ،موسم گرما کیلئے اسٹیڈیم کی تیاری

 

 

لاہور یکم اکتوبر،2023،پی سی بی میڈیا ریلیز

پی سی بی کمیٹی کا اجلاس ،موسم گرما کیلئے اسٹیڈیم کی تیاری

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس چیرمین ذکا اشرف کی صدارت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔

کمیٹی کے دس میں سے ایک رکن مصطفی رمدے نے آن لائن کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

کمیٹی کے ارکان کو مینز کرکٹرز کو دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹس کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا ۔کمیٹی نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ذکا اشرف کی کوششوں کو سراہا جن کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پائے۔

منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے سابق کرکٹرز کی کھیل کے لیے خدمات کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہوئے پلیئر ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں دس فیصد اضافے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ موسم گرما میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوتی لہذا ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ایسے سینٹر کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے جہاں مستقبل میں انٹرنیشنل میچز کرائے جاسکتے ہیں ۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نئے پویلین کی تعمیر کے بارے میں پلان اجلاس میں پیش کیا گیا جسے تمام ارکان نے سراہا اور اس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کو انفرااسٹرکچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی مختلف تجاویز کے سلسلے میں اپ ڈیٹ کیا گیا جن پر گزشتہ اجلاس میں پیش کی گئی تھیں جن میں تمام اسٹیڈیمز میں سولر پینلز کی تنصیب شامل ہے۔اس کے علاوہ اجلاس کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی تزئین و آرائش ۔ اسٹیڈیمز کے جنرل انکلوژرز میں ِمسٹ فین ( پنکھوں ) کی تنصیب کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی کے ارکان کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ڈیجیٹل اسکرین کی تبدیلی کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *