کرک اگین خصوصی رپورٹ
آئی پی ایل پلے آف،اب 5میچز باقی،7 امیدوار،کس کو خطرہ،کون پکا،مکمل جائزہ۔آئی پی ایل 2023 کے اب 5 میچز ہی باقی ہیں۔پلے آف کے لئے صورتحال نہایت ڈرامائی ہوگئی ہے۔سوائے ایک ٹیم کے باقی 7 امیدوار ٹییمیں ابھی بھی کوشاں ہیں،سب کا ایک ایک میچ باقی ہے۔2 ٹیمیں دہلی اور سن رائزرز باہر ہوچکی ہیں۔بگ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ 2 ٹیمیں بڑے خطرے میں ہیں۔2 پہلے ہی باہر ہیں۔2 کو اب باہر ہونا ہے۔یوں کل ملاکر 4 ٹیموں کی رخصتی ہوسکتی ہے۔ان میں سے ٹاپ 4 ٹیمیں جاسکتی ہیں لیکن ممبئی انڈینز لکھنو کو باہر کرواسکتی ہے۔
آئی پی ایل 2023 کے باقی میچز کا شیڈول
جمعہ 19 مئی،پنجاب کنگز بمقابلہ راجستھان رائلز، 66 واں میچ، دھرم شالہ
ہفتہ،20مئی، دہلی بمقابلہ چنئی سپر کنگز، 67 واں میچ، دہلی
ہفتہ،20 مئی،کولکتہ نائٹ رائیڈرز بمقابلہ لکھنؤ سپر جائنٹس، 68 واں میچ، کولکتہ
اتوار،21 مئی، ممبئی انڈینز بمقابلہ سن رائزرز حیدرآباد، 69 واں میچ، ممبئی
اتوار،21 مئی،رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ گجرات ٹائٹنز، 70 واں میچ، بنگلورو
ابتدائی جائزہ
دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور 13 میچوں میں 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس 15 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے نمبر پر ہیں۔ چنائی سپر کنگز اپنے آخری لیگ میچ میں دہلی کیپیٹلز کا مقابلہ کرے گی اور لکھنو کا مقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہوگا۔ چنائی اور کولکتہ کی جیت انہیں پلے آف میں لے جائے گی لیکن شکست معاملہ کو دلچسپ بنا دے گی کیونکہ رائل چیلنجرز اور ممبئی کے پاس 16 پوائنٹس کے ساتھ مہم ختم کرنے کا موقع ہے۔
آخری معرکوں کی تفصیل
تازہ ترین جائزے اوور خبر کے مطابق راجستھان رائلز، نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کے 12-12 پوائنٹس ہیں۔ اپنے آخری میچز میں پنجاب کنگز کا مقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہوگا اور کولکتہ کا مقابلہ لکھنؤ جائنٹس سے ہوگا۔ ہر فریق امکانات کو بڑھانے کے لیے جیت کا ہدف بنائے گا، لیکن اس کا انحصار ان کے حق میں جانے والے دوسرے نتائج پر بھی ہوگا، جس میں نیٹ رن ریٹ ایک بڑا عنصر ہے۔
آج جمعہ،19 مئی کا لائیو میچ
جمعہ کو پنجاب کنگز کا مقابلہ 66 ویں میچ میں راجستھان رائلز سے ہوگا، جو دونوں فریقوں کا آخری لیگ میچ بھی ہے اور دونوں فریقوں کے لیے جیت ضروری ہوگی۔ جیت کے بعد بھی ٹکٹ یقینی نہیں۔ اس کا انحصار دوسرے نتائج اور نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔راجستھان رائلز کا رن ریٹ پنجاب کنگز کے خلاف ایک الگ فائدہ دیتا ہے۔ ان ٹیموں کے لیے صرف آخری چانسباقی ہے جو زیادہ سے زیادہ 14 پوائنٹس حاصل کر سکتی ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز دونوں اس زمرے میں آتے ہیں۔
کس کا اخراج پکا
ان سب امیدواروں میں سے رائل چیلنجرز بنگلور کا نیٹ رن ریٹ سب سے بہتر ہے۔جہاں تک ٹائی پڑنے کے بعد نیٹ رن ریٹ کا تعلق ہے تو سامنے کی بات یہ ہے کہ نائٹ رائیڈرز کو فتح کے ساتھ رن ریٹ کی بہتری کےلئے 78 رنزکی جیت درکار ہوگی۔پنجاب کنگز کو 94 رنز کی فتح چاہئے۔کنگز اور نائٹ رائیڈرز کے لیے اب بھی ایک موقع ہے۔ لیکن ان ٹیموں کے لیے رن ریٹ بڑا ایشو ہے۔۔
آئی پی ایل 2023،کوہلی کی 4 برس بعد سنچری،پلے آف پر دستک
آئی پی ایل 2023، اتنی سنسنی خیزی،9 میچز میں 9 ہی امیدوار،آج ایک کا چانس