| | | |

آئی پی ایل کوالیفائر1،کڑا،بڑا ٹکرائو،کون جیتنے والا،جانیئے

چنائی،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل کوالیفائر1،کڑا،بڑا ٹکرائو،کون جیتنے والا،جانیئے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی پی ایل 2023 کا پہلا پلے آف یا کوالیفائر منگل 23 مئی 2023 کو کھیلا جارہا ہے۔چنائی میں شیڈول یہ میچ اس لئے اہم ہے کہ ایونٹ کی نمبر ون ٹیم گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ ایم ایس دھونی کی چنائی سپر کنگزکے ساتھ ہوگا۔گجرات نے ایک رات قبل ہی رائل چیلنجرز بنگلور کو بڑے میچ میں مات دی تھی اور اسے ایونٹ سے اٹھاکر باہر ڈالاتھا۔

کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ہردک پانڈیا کی سائیڈ گجرات ٹائٹنز اور چنائی سپر کنگز کے تاریخ میں 3 ہی میچزہوئے۔تینوں بار گجرات جیت گئی۔

منگل کا کوالیفائر 1  دو ایک جیسی، لیکن بہت مختلف جہت کی  ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرے گا، جس میں ایک بلاک بسٹر ٹکراؤ کی توقع ہے۔ چنائی کو ہوم ایڈوانٹیج ہوگا لیکن موقع ایک ہی ہے کیونکہ نمبر 2 ٹیم ہونے کی وجہ سے شکست اسے باہر کردے گی۔

ایم ایس دھونی سے بڑی توقعات ہونگی،اس میدان میں اوسط اسکور 182 ہے لیکن نئی پچ پر ممکن ہے کہ پہلے کھیلنے والی ٹیم 200 رنزتک بناجائے۔

ایشیا کپ2023،سری لنکا کرکٹ بورڈ صدر کا اہم اعلان،بھارت روانگی،پاکستان کو خطرہ

میچ کون جیتے گا،سپرفارم ہونے،ٹاپ ون ہونے کے باوجود  گجرات ٹائٹنز کی شکست کا امکان موجود ہے۔

شبمان گل ،وجے شنکر،پھر راشد خان جیسے سپر اسٹارز ہیں۔گرم موسم کی پیش گوئی ہے۔منگل کے پلے آف کو دیکھنے کے لئے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر سمیت بنگلہ دیش کرکٹ حکام بھی مدعو ہیں۔اس موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جو کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں،ایشیا کپ 2023  پر بھی مشاورت کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *