کولمبو،کرک اگین رپورٹ
بھارت کی شکست کی خوشی،بھائو پتہ چلا،شعیب اختر،الارم بج گئے،بھارتی صحافی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کی11 برس بعد بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر راولپنڈی ایکسپریس نے خوب تبصرہ کیا ہے۔کہتے ہیں کہ بھارتیوں کو لگ پتہ گیا ہوگا کہ کس بھائو کام چل رہا ہے۔پاکستانیوں کو مجھ سمیت بڑی خوشی ہوئی ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں بنگلہ دیش سے ہارگیا لیکن ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کیلئے ویک اپ کال ہے۔اب فائنل میں سری لنکا بھی جیت سکتا ہے۔پاکستان کے سری لنکا سے ہارنے پر بڑی باتیں ہورہی تھیں لیکن ہم بھول گئے کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی ورلڈکلاس ٹیمیں ہیں اور ورلڈکپ کھیلیں گی،اس میں ایسے ہی جیتیں گی،اس لئے یہ کہنا کہ پاکستان،بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈسیمی فائنل کھیل جائیں گے۔غلط ہوگا۔
ایشیا کپ 2023،بنگلہ دیش نے بھارت کو ہراکر سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا،پاکستان کی اور پستی
بھارتی صحافی وکرام گپتا نے بھی بھارتی ٹیم کی بنگلہ دیش سے شکست پرسوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ یہ شکست کیسے ہوگئی۔آپ نے 4 کھلاڑی باہر بٹھائے تو کیا ہوا۔اس کا مطلب ہے کہ بنچ سٹرینتھ درست نہیں ہے اور بھارت کسی بھی وقت کسی سے بھی ہارسکتا ہے۔یہ الارم ہے۔
ایشیا کپ میں بھارت کو بنگلہ دیش نے2012 کے ایشیا کپ کے بعد پہلی بار شکست دی تھی۔جب اس نے جمعہ کو ایشیا کپ 23 میں بھارت کو 6 رنز سے ہرادیا۔
پاکستان ورلڈ نمبر 2 ہوگیا،پہلی پوزیشن کا تازہ امکان،بھارت نیچے