دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی نے راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کردیئے ہیں۔پاکستان انگلینڈ سیریز کے ریفری پائی کرافٹ نے یہ فیصلہ جاری کیا ہے۔ان کے مطابق راولپنڈی وینیو کی پچ ایوریج پچ سے بھی کم تر تھی،اس لئے اسے 1 ڈی میرٹ پوائنٹ ایشو کیا ہے۔اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی اسی مقام کی پچ پر بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری ہوا تھا۔یوں اب اس کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ اگلے کسی میچ کا درجہ ایوریج پچ سے نیچے ہوا تو سنٹر پر 12 ماہ کی پابندی لگ جائے گی۔یہ خطرہ 5 سال تک رہے گا۔
پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے باہر ہوگیا،سر پھرے یا سر پھیریاں
ادھر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ریس کی پاکستانی کہانی تمام ہوگئی ہے۔کرک اگین نے یہ بات گزشتہ ہفتہ ہی لکھ دی تھی لیکن آئی سی سی نے اسے آج منگل کے روز آفیشلی جاری کیا ہے کہ پاکستان ریس سے باہر ہوچکا ہے۔پاکستان اب موجودہ پوزیشن میں چھٹے نمبر پر ہے، اس کی مہم انگلینڈ کےخلاف 2 شکستوں سے ناکام ہو گئی ہے۔ اب انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں جیت اور نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سویپ کے باوجود ٹیم حقیقتاً دوڑ سے باہر ہے۔یہ آئی سی سی کے الفاظ ہیں۔
بابر اعظم نے کھلے عام سعود شکیل کا کیچ غلط قرار دے دیا
پاکستان سے یہ ریس کیسے نکلی،راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈرا ہونے سے محض 18 منٹ قبل ٹیم آئوٹ ہوئی اور ملتان میں صرف 26 رنزکے فرق سے میچ ہاری،دراصل 18 منٹ اور 26 رنز نے پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے باہر کیا پے اور یہ سب اس لئے ہواکہ منفی اپروچ رکھی گئی تھی۔پہلے ٹیسٹ میں ڈر کرکھیلنے کی عادت نے مارا۔دوسرے میچ میں بروقت،درست فیصلے نہ کرنے نے یہ دن دکھائے ہیں۔