| | | | | | |

صرف کپتانی پر فوکس کرو،لڑنا بندکرو،وسیم اکرم شاہین آفریدی پر برس پڑے،مزید کیا کہا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

 صرف کپتانی پر فوکس کرو،لڑنا بندکرو،وسیم اکرم شاہین آفریدی پر برس پڑے،مزید کیا کہا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سابق کپتان اور لیجنڈری پیسر وسیم اکرم نے لاہور قلندرزکے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے کہا ہے کہ آپ کپتان ہو،امپائر سے لڑنا بند کرو۔تمہارے پاس کوچز سمیت دوسرا عملہ موجود ہے،باقی کاکام ان کے  لئے چھوڑدیں،پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگزکی لاہور کے خلاف سنسنی خیز میچ کی فتح کے بعد اپنے تبصرے میں وسیم اکرم کہتے ہیں کہ

میدان میں 28 سے 32 کیمرے موجود ہیں،وہ اپنا کام کررہے ہیں۔ہمیں بھی لگاکہ فخرنے کیچ پکڑا ہے لیکن جب کلوز دیکھاگیا تو بال 2 انچ پیچھے میدان میں لگ چکا تھا،اب یہ فیصلہ فیلڈ امپائر نہیں،تھرڈ امپائر نے دیا تھا لیکن شاہین ہیں کہ فیلڈ امپائر سے فضول بحث کئے جارہے ہیں۔اس طرح سے کپتانی سے فوکس ہٹ جاتا ہے۔اظہر علی کہتے ہیں کہ اس کا یک سبب یہ بھی ہے کہ یہ اب پاکستان کے کپتان بن چکے ہیں،اس لئے شائد دبائو میں ہیں اور سکروٹنی کے خوف میں ہوتے ہیں۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ آپ کپتانی پر ہی فوکس رکھیں۔شاہین شاہ آفریدی کو ڈیٹھ اوورز میں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *