| | | | | | |

کراچی ٹیسٹ،نعمان علی کے 2 بالز پر ڈرامہ،روٹ کا صفر،کیچ متنازعہ نہ بن سکا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے گھنٹہ کے کھیل میں دلچسپ ڈرامہ  ہوا۔پہلے انگلینڈ نے 10 اوورز میں 5 کی اوسط سے 50 رنز بناکر یہ پیغام دیا کہ اسے بیٹنگ میں کوئی مشکل نہیں ہے اور اپنے عزائم ظاہر کئے لیکن پھر 2 بالز نے نقشہ پلٹ  دیا،ٹیم دفاعی لائن پر چلی گئی۔ایک کیچ کو امپائرز نے تھرڈ امپائر کی جانب منتقل کرکے کچھ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ صاف کیچ تھا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 7 رنزایک وکٹ پر اننگ شروع کی تو  اننگ کی  پہلی ہاف سنچری جلد مکمل ہوگئی۔58 کے اسکور پر نعمان علی نے بین ڈکٹ کو26 کے انفرادی اسکور پر ایل بی کردیا۔بڑالمحہ اگلی بال پرتھا،جب سابق کپتان اور تجربہ کار بیٹر جوئے روٹ پہلی ہی بال پر سلپ میں کھڑے آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔کیچ واضح تھا لیکن امپائرز نے مشاورت کے بعد سافٹ سنگل آئوٹ کے ساتھ تھرڈ امپائر سے رجوع کیا لیکن جوئے روٹ  نعمان علی کا شکار ہوگئے تھے۔

بھارت بنگلہ دیش کو ہراکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسرے نمبرپرآگیا

انگلینڈ کا آخری اطلاعات تک اسکور 3 وکٹ پر 76 تھا۔58 پر 3 آئوٹ سے انگلش بیٹرز اولی پوپ اور ہنری بروکس فائٹ کررہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *