پرتھ،کرک اگین رپورٹ۔کوہلی اور روہت شرما کی ناکامی،پرتھ میں بارش کے بعد تازہ اپ ڈیٹ،کھیل کب شروع ہونے والا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آسٹریلیا کے الوداعی دورے کے پہلے میچ میں بھارت کے سینئئرز کیلئے بڑا دھچکا۔ویرات کوہلی اور روہت شرما ناکام ہوئے۔
میچ بارش کے سبب رکا رہا،اب دوبارہ شروع ہونے لگا ہے۔اس سے قبل 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں پرتھ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا انتخاب کیا۔ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ویرات کوہلی اور روہت شرما پر سب کی نگاہیں تھیں لیکن ان کے فینز کو مایوسی ہوئی۔
روہت شرما 8 رنز بناکر آئوت ہوئے لیکن بھارت کیلئے 500 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے 5 ویں بیٹر یا کھلاڑی بن گئے۔سب سے دلچسپ وکٹ ویرات کوہلی کی تھی جو 8 بالز پر صفر پر گئے۔کپتان شبمان گل بھی 10 رنز ہی کرسکے۔جس وقت 11.5 اوورز کےبعد بارش سے کھیل رکا تو بھارت کا سکور3 وکٹ پر 37 تھا۔
ہرتھ سے تازہ ترین نیوز کے مطابق بارش رک گئی ہے۔کورز ہٹادیئے گئے ہیں۔کھیل کٹ اوورز کے ساتھ دوربارہ شروع ہونے والا ہے۔مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر دوبارہ کھیل شروع ہوگا۔35 اوورز فی اننگ کردی گئی ہے۔
