لکھنو،کرک اگین رپورٹ
لڑائی اور شدید ٹکرائوپرکوہلی،نوین الحق اور گوتم گمبھیر کو کڑی سزا۔رائنل چیلنجرزبنگلور کے کپتان ویرات کوہلی،لکھنو سپر جائنٹس کے افغان پیسر نوین الحق اور ہیڈ گو ٹم گمبھیر کو کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کردیا گیا۔آئی پی ایل میچ میں جھگڑا کرنے پر تینوں کو کڑی اور بڑی سزا دی گئی ہے۔کرکٹ کی یہ بڑی بریکنگ نیوز ہے۔
لکھنو سے موصولہ تازہ ترین کرکٹ نیوز کے مطابق آئی پی ایل 2023 کا سوموار کا میچ رنز کے اعتبار سے تھنڈا لیکن مزاج کے حوالہ سے نہایت گرم تھا،پہلے اننگ کے 17 ویں اوور میں کوہلی اور نوین الحق میں تکرار ہوئی،میچ کے اختتام پر نوین الحق اور کوہلی میں شدید جھڑپ ہوئی اور پھر وہ لمحات تو ساکت کرگئے جب گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی میں شید جھڑپ ہوئی،کھلاڑی چھڑواتے رہ گئے لیکن دونوں میں ایک دوسرے کے خلاف غصہ تھا،اس لئےآمنے سامنے آکر لڑے۔
نوین الحق ویرات کوہلی سے کیوں لڑپڑے،میکسویل کا بیچ بچائو
میچ کے بعد آئی پی ایل 2023 کے میچ آفیشلز نے تینون پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
لو سکورنگ شو میں رائل چیلنجرز نے لکھنو کو 18 رنز سے ہرایا۔فاتح ٹیم نے صرف 126 رنزبنائے،ناکام ٹیم 11 اوورز ڈاٹ کھیلنے کے باعث 108 پر ڈھیر ہوگئی۔
مذکورہ تینوں پلیئرزکایہ جھگڑا دنیائے کرکٹ کی خبروں میں صف اول کی ہیڈ لائنز ہے۔