| | | |

نوین الحق ویرات کوہلی سے کیوں لڑپڑے،میکسویل کا بیچ بچائو

لکھنو،کرک اگین رپورٹ

نوین الحق ویرات کوہلی سے کیوں لڑپڑے،میکسویل کا بیچ بچائو۔کرکٹ کی تازہ ترین خبروں میں یہ اہم ہے کہ افغانستان کے پیسر نوین الحق اس بار ویرات کوہلی سے الجھ پڑے،بحث اتنی بڑھی کہ کوہلی کو قدم بڑھانا پڑے۔ایسا لگا کہ جیسے مارنے لگے ہوں لیکن پھر خود ہی پیچھے ہٹ کر اپنے قدموں پر چل دیئے۔

آئی پی ایل 2023،ایک میچ میں 14 کھلاڑی ڈبل فیگرکونہ پہنچ سکے،کوہلی الیون کی ناقابل یقین جیت

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ واقعہ  آئی پی ایل 2023 کے میچ کے بعد پیش آیا۔نوین الحق کی ٹیم لکھنو سپرجائنٹس کو رائل چیلنجرز بنگلور کے ہاتھوں 18 رنزکی شکست ہوگئی۔میچ کے بعد کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کے عمل میں کوہلی اور نوین الحق میں ٹکر پڑی۔دونوں میں شدید بحث ہوگئی۔اس کے بعد پھر تھنڈ پروگرام ہوا۔

اس سے قبل  لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں بھی نوین الحق آفریدی اور محمد عامرسے بھی لڑپڑے تھے۔

حالیہ واقعہ میں گلین میکسویل سے کوہلی اور نوین الحق کا بیچ بچائو کروایا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *