کرک اگین رپورٹ
لاہور قلندرز تو کمال کرگئے،ایک رن نے سلطانز کو 2 بار تخت سے اتار دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں،پی ایس ایل ہسٹری اور پی ایس ایل تاریخ یہ ہے کہ لاہور قلندرز تو کمال کرگئے،ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے والے پہلے اور اب تک کے آخری چیمپئن بن گئے۔پی ایس ایل 8،ملتان اور لاہور میں 1 رن کا فرق،آغاز بھی اختتام بھی،رضوان ٹاپ اسکورر،عباس ٹاپ وکٹ ٹیکرپی ایس ایل 8 کی ایک روایت نے کمال کردیا۔سال کے ایونٹ کا آغاز 1 رن کے فیصلہ سے ہوا،جب 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے ملتان کو صرف 1 رن سے شکست دی تھی۔اب اس کا اختتام بھی 1 رن کے فرق کے ساتھ ہوا،ایک بار پھر فاتح لاہور قلندرز تھے،ناکام رہ جانے والی ٹیم ملتان سلطانز تھی۔یوں ایک جیسی ٹیموں نے ایک جیسے آغاز کے ساتھ ایک جیسا اختتام کیا۔
پی ایس ایل 9 کا شیڈول،ٹائمنگ اور مقامات
ملتان سلطانز کے عباس آفریدی 23 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر بنے۔ملتان کے احسان اللہ 22 وکٹ کے ساتھ دوسرے اور لاہور قلندرز کے راشد خان 20 وکٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔بیٹنگ میں ملتان سلطانز کے محمد رضوان 550 اسکور کے ساتھ پہلے نمبرپر آئے۔بابرا عظم کا 522 اسکور کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔ملتان کے ریلی روسو453 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پرتھے۔
پی ایس ایل 8 کا چیمپئن لاہور قلندرزبن گیا۔فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد اس نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1 رن سے ہراکر پی ایس ایل ہسٹری کی تاریخ بدل دی۔اعزاز کا دفاع کرنے،مسلسل دوسری بار چئنپئن بننے والی ٹیم لاہور قلندرز بن گئی۔سلطانز کو لاہور سے ہی مسلسل دوسری شکست ہوگئی۔شاہین شاہ آفریدی نے شاہین چلادیا،پہلے 15 بالز پر 44 کی اننگ،پھر ایک اوور میں ایک ساتھ وکٹوں سمیت 4 وکٹ کی پرفارمنس نے ملتان سلطانز کی کمر توڑی لیکن پھر بھی حریف ٹیم نے خوب مقابلہ کیا۔پی ایس ایل 8 فائنل کا ٹاس لاہور قلندرز نے جیتا،پہلے بیٹنگ کی۔20 اوورز میں 6 وکٹ پر 200 اسکور بنائے۔مرزا بیگ نے 30،فخرزمان نے 39 اور عبداللہ شفیق نے 65 رنزبنائے۔شاہین شاہ آفریدی نے قائدانہ،طوفانی اننگ کھیلی اور صرف 15 بالز پر 44 اسکور بناکر اپنی ٹیم کو بھنور سے نکالا۔انہوں نے 5 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔اسی وجہ سے آخری 6 اوورز میں 88 اسکوربنائے۔اسامہ میر نے 24 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔
لطیفوں کا چیپٹرکلوز،انتظار ختم،قلندرزبنے پی ایس ایل چیمپئن،سلطانزکی فتوحات فریم
جواب میں ملتان سلطانز کا آغاز اچھا تھا۔ایک موقع پر 10 اوورز 2 بالز پر اسکور 1 وکٹ پر 105 تھا،یہاں ریلی روسو 32 بالز پر 55 کرکے گئے تو قلندرز کیا مدیں تازہ ہوئیں۔122 کے مجموعہ پر محمد رضوان بھی34 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔146 کے اسکور پر کیرون پولارڈ کی 19 رنز کیا ننگ کا خاتمہ ہوا تو سنسنی پھیل گئی۔ملتان سلطانز کو آخری 24 بالز پر 49 اسکور بنانے تھے۔ٹم ڈیوڈ وکٹ پر موجود تھے۔پھر 18 بالز پر 41 اسکور مشکل تھے۔160 کے اسکور پر ٹم ڈیوڈ کی اننگ بھی 20 پر تمام ہوئی۔یوں سلطانز جیت سے دور ہوتے گئے۔19 ویں اوور میں حارث رئوف کو 2 چھکوں 2 چوکوں سمیت ایسی مار پڑی کہ پیچھے 6 بالز پر صرف 13 رنزباقی تھے۔ زمان خان نے کمال بالز کیں۔3 بالوں پر اب 10 اسکور تھے۔سنسنی عروج پرتھی۔2 رنزڈرامہ،اوور تھرو کے ساتھ بنے۔2 بالز 8 رنز تھے،ایک بال پر چوکا باقی تھا۔،بدقمستی سے ملتان کے بیٹرز 2 رنز مکمل کرگئے،تیسرے پر رن آئوٹ ہوگئے۔یوں ملتان کی اننگ 7 وکٹ پر 199 پر تمام ہوگئی۔لاہور قلندرز 1 رن سے جیت گیا۔
پی ایس ایل 6 کے سلطان بنے ملتان سلطانز،کپتان محمد رضوان
میچ کے دوران ملتان سلطانز کے بیٹرز امپائر کے پاس لاہور قلندرزکی شکایت لے کر گئے کہ وہ بال ٹیمپرنگ میں ہیں۔نتیجہ نہ نکلا۔فیلڈ کرتے ہوئے راشد خان بائونڈری لائن پر اپنے منہ پر بال لگوابیٹھے۔
لاہور سے قبل لگا کراچی کا نمبر،پی ایس ایل کنگ،فاتح کپتان بابر اعظم نہیں تھے